ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی!
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ آئی او ایس 18.5 اور آئی پیڈ او ایس 18.5 جاری کر دی۔
اگرچہ گزشتہ برس ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے اس آپریٹنگ سسٹم کی یہ پانچویں اپ ڈیٹ ہے لیکن اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد آئی او ایس اب کیریئر پرووائیڈڈ سیٹلائیٹ فیچرز کو سپورٹ کرنے لگے گی۔ اس کے علاوہ جب کسی بچے کی ڈیوائس پر اسکرین ٹائم پاس کوڈ کو استعمال کیا جائے گا تو والدین کو ایک نوٹیفیکیشن بھی موصول ہوگا۔
اس کے علاوہ اپ ڈیٹ میں کچھ سیکیورٹی کے مسائل کو بھی حل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپ ڈیٹ
پڑھیں:
ایلون مسک کا ایپل کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایپل پر گروک کے مقابلے میں اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کی جانب زیادہ جھکاؤ کا الزام عائد کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کے ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون کی مالک کمپنی اپنے ایپ اسٹور کے ذریعے اوپن اے آئی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
ایکس کی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے ایپل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے ’مسٹ ہیو‘ خانے میں ایکس یا گروک کو رکھنے سے انکار کیوں کرتی ہے جبکہ ایکس دنیا کی نمبر ایک ایپ ہے اور گروک تمام ایپس میں نمبر پانچ پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کیا کمپنی سیاست کر رہی ہے؟۔
اگلی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایپل کا یہ عمل ایپ اسٹور پر اوپن اے آئی کے علاوہ کسی دوسری اے آئی کمپنی کا پہلے نمبر پر پہنچنا ناممکن کردے گا، جو کہ بلا شبہ اینٹی ٹرسٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایکس اے آئی فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔