پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی:
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول(آر ایم ایس پی) پر تعیناتی کے دوران مسقط کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس حنین اور رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) نے خلیج عمان میں دو طرفہ بحری مشق (PASSEX) کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بحری شراکت داری کو تقویت ملی۔
انہوں نے بتایا کہ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرپا بحری تعاون کو فروغ دینا تھا۔
قبل ازیں بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور بحری افواج کے مابین رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے عمان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے علاوہ رائل نیوی آف عمان کے افسران کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں، جس کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا، سمندروں پر تجارت کی آزاد نقل و حرکت یقینی بنانا اور عالمی مشترکہ اثاثوں کا تحفظ کرنا ہے۔
پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی بحری افواج اپنی آپریشنل تیاریاں بڑھانے اور محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل باہمی تعاون میں رہتی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے کے جہاز عمان کے
پڑھیں:
مفتی اعظم عمان کا پاکستان کی حمایت اور بھارت کو پیغام
عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے اللہ کی طرف سے عظیم نصرت قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کو مظلوم مسلمانوں، بالخصوص اہلِ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کے لیے مضبوطی سے کھڑا رہنے پر سراہا۔
https://Twitter.com/ahmedhalkhalili/status/1921972178322387262?s=46
مفتی الخلیلی نے بھارت کی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ مسلمانوں سے دشمنی بند کرے اور اُنہیں ان کے مذہبی حقوق کی مکمل آزادی دے، جیسا کہ ماضی میں مسلم حکمرانوں کے زیرِ سایہ تمام مذاہب کو آزادی حاصل تھی۔
آخر میں انہوں نے اُمتِ مسلمہ کے اتحاد، قوت، اور اللہ و رسول کی نصرت کے لیے دعا کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان عمان فلسطین مسجد اقصی مفتیٰ اعظم نصرت