پاک بحریہ کے جہاز حنین کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سٹی 42: پاک بحریہ کے جہاز حنین نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا ، بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا
پی این ایس حنین نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا ،مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا، پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے عمان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں،
پی این ایس حنین کے دورہ عمان سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے جہاز
پڑھیں:
پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق
سٹی 42 : پنجگور میں ایرانی پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لیویز حکام کےمطابق بس کراچی سے پنجگور آ رہی تھی، اسی دوران پیٹرول سے لدی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لیویز حکام نےلاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار