جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک شخص گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک شخص گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی، اور کارروائی کے دوران ایک ملزم نذیر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نذیر کا تعلق جہلم سے ہے جس نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اداروں اور فوجی افسروں کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث رہا۔گرفتار ملزم نے اداروں کے خلاف جعلی اور گمراہ کن پوسٹیں بھی لگائیں، جس کی پاداش میں اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی انویسٹی گیشن ایجنسی نے اب تک 500 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے جو پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں اور فوجی افسران کے خلاف ہرزہ سرائی اور پروپیگنڈے میں ملوث رہے۔
شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو تمام مرد دیکھنے لگ گئے، پاکستانی ادا کارہ کا انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جنگ کے دوران ملکی اداروں اداروں کے خلاف
پڑھیں:
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔
ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔