جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری کیا۔یہ لوگو دیوار چین، زیتون کی شاخوں، روشنی، “80” کے عدد، اور وقت “1945—2025” پر مشتمل ہے۔دیوار چین پوری قوم کی متحد جدوجہد کا نشان ہے، جو یہ بتاتا ہے کہ حب الوطنی پر مبنی عظیم قومی روح ہی جنگی فتح کا فیصلہ کن عنصر ہے۔زیتون کی شاخیں چینی عوام کی سخت محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کردہ فتح کی علامت ہیں، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ چین کی عوام مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر امن کی قدر کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔لوگو میں روشنی سے فتح کے ایک دروازے کی تشکیل دی گئی ہے،جس سے مراد یہ ہے کہ چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح، حق کی برائی پر ، روشنی کی تاریکی پر ، اور ترقی کی رجعت پسندی پر عظیم فتح ہے۔ اس سے یہ بھی مراد ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت میں، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کا مستقبل بے حد روشن ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینی عوام کی
پڑھیں:
ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
سیشن کورٹ لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید(Sanam javed) اور فلک جاوید(Falak Javed) کا جیل ٹرائل کے لیے دائر درخواست خارج کردی ۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ جیل ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مین کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔
مقدمے میں فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔