محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
محمد شامی نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے شائع کی جانے والی جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی گئی تھی۔
محمد شامی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بھارتی صحافی پر طنز کستے ہوئے لکھا کہ اپنی نوکری کے دن بھی گن لوکتنے دن رہ گئے، ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیاناس کیا ہوا ہے،کبھی تو اچھا بول لیا کریں۔معذرت کے ساتھ، یہ آج کی سب سے خراب اسٹوری ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران کی فیملی ایک طرف، گنڈا پور دوسری طرف ہیں، علی محمد خان
اسلام آباد:رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی پبلک میں تاریخی تنبیہ ہوئی ہے جس کا وہ سننے کا عادی نہیں ہے، سیز فائر کی معمولی خلاف ورزی ہوئی ہے لیکن یہ بھی دیکھیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ عادت سے مجبور ہو جائیں، اسرائیل نے فلسطین کی جنگ بندی کی کوئی900 خلاف ورزیاں کی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ لبنان میں جو حالیہ جنگ بندی کا معاملہ تھا وہاں انھوں نے جنگ بندی کی حامی بھر کہ بھی52 خلاف ورزیاں کی ہیں، میں پھر کہوں گی کہ یہاں انھیں پبلیکلی تنبیہ کی گئی ہے تو شاید وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ میرا نہیں خیال یہ تاثر درست ہے کہ عمران خان کی فیملی ایک طرف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوردوسری طرف ہیں، کسی چیز پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے، جہاں تک میں علی امین کو جانتا ہوں وزیر اعلیٰ صاحب یہی چاہتے ہیںکہ بجٹ بھی پاس ہو لیکن صوبائی حکومت بچی رہے، حکومت عمران خان صاحب کی امانت ہے اور ایک طرح سے آخری قلعہ ہے، میں خود بھی اس پر یقین رکھتا ہوں صوبائی حکومت عمران خان صاحب کا آخری اور سب سے مضبوط قلعہ ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے تحریک انصاف کو اسٹرنتھ ملتی ہے۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان تو بات چیت کیلیے تیار ہے، کبھی بھی انکار نہیں کیا جو انکار ہے پچھلے نو سال سے وہ ہندوستان کی طرف سے ہے، امریکا نے بھی جب ان کو تجویز دی تب بھی انھوں نے اس کا جواب نہیں دیا، اگر آج ہندوستان اپنے رویے پر نظر ثانی کرے تو بات چیت کل ہو سکتی ہے لیکن وہ ابھی تک کر نہیں رہا، اس کی وجہ اس کا جو ایک گھمنڈ تھا، تکبر تھا، وہ یہ سمجھتا تھا کہ اس نے پاکستان کو تنہا کر دیا ہے یا تنہا کرنا چاہتا ہے، یہ سب باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں، جو جو یہ کام کرتے تھے پہ در پہ ناکامیاں ہو رہی ہیں۔