Daily Mumtaz:
2025-11-18@21:16:42 GMT

آئرلینڈ کی فٹبالر میگن کیمبل کا تاریخی کارنامہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

آئرلینڈ کی فٹبالر میگن کیمبل کا تاریخی کارنامہ

آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرلیا۔

لندن سٹی لایونیسز کی کھلاڑی میگن نے دنیا کی طویل ترین تھرو پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

انہوں نے 30 اپریل کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) دور گیند پھینک کر یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔

یہ تھرو نا صرف 35 میٹر کی مطلوبہ حد سے آگے تھی بلکہ ایک بلیو ویل مچھلی (جو دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے) سے بھی تقریباً 10 میٹر طویل تھی، جس کی اوسط لمبائی 24 میٹر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تھرو ایک مکمل بولنگ ایلی (19.

16 میٹر) سے تقریباً دو گنا لمبی تھی۔

31 سالہ میگن کیمبل ناصرف یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں بلکہ انہوں نے اس پر فخر کا اظہار بھی کیا کہ وہ کسی کو خود سے بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دینا چاہتی ہیں۔

میگن نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے میرا ریکارڈ شاید ایک ہفتے میں ٹوٹ جائے گا جب کسی کو اس کی خبر مل جائے گی۔

میگن کے مطابق ان کی تھرو کی صلاحیت 12 سے 13 سال کی عمر میں نمایاں ہوئی، جب وہ آئرلینڈ میں لڑکوں کی ٹیم کے ساتھ کھیلتی تھیں اور ان کی تھرو ان لڑکوں سے بھی لمبی ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ میگن کیمبل نے ماضی میں مانچسٹر سٹی، لیورپول، اور ایورٹن جیسی مشہور ٹیموں کی نمائندگی کی ہے، وہ ریپبلک آف آئرلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے 50 سے زائد میچز بھی کھیل چکی ہیں۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میگن کیمبل

پڑھیں:

تاریخی مسجدِ ابراہیمی یہودی عبادت میں تبدیل، الخلیل میں سخت کرفیو

جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مسجد عبادت کیلئے بند کردی
تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل،یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ

قابض اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل (حیبرون) کے قدیم علاقے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور مسجدِ ابراہیمی کو مکمل طور پر مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ پابندیاں ایک یہودی مذہبی تہوار کے موقع پر لگائی گئی ہیں جس کے تحت آباد کاروں کو شہر میں آزادانہ رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی رہائشیوں اور سرگرم کارکنوں کے مطابق جمعے کی صبح سے شہر کے پرانے محلے غیث، سلايمہ، جابر، السہلہ، تل رمیدہ اور وادی الحصین بند ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل کر دی ہیں جس کے باعث درجنوں فلسطینی شہری اپنے گھروں تک نہ پہنچ سکے اور انہیں رات رشتہ داروں کے گھروں پر گزارنا پڑی۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران سینکڑوں یہودی آباد کار قدیم شہر میں داخل ہوئے گلیوں میں گھومتے رہے اور اشتعال انگیز مارچ کیے جبکہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی ان کی حفاظت پر مامور رہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • کوئٹہ کے ہنر مندوں کا کارنامہ: کم گیس سے چلنے والے سستے گیزر سخت سردی میں نعمت
  • پنجاب پولیس کانسٹبل عمر فاروق کا کارنامہ: باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
  • تاریخی مسجدِ ابراہیمی یہودی عبادت میں تبدیل، الخلیل میں سخت کرفیو
  • ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
  • کولکتہ ٹیسٹ: بھارت 93 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا کی تاریخی فتح ‏
  • گجرات پولیس کا کارنامہ: ’جن‘‘ پر مقدمہ درج ،’جن‘ داماد کو قابو کرکے میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے‘،
  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر