لاہور: ڈمپر کی3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو خوفناک ٹکر، 5افراد جاں بحق،4زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔حکام کے مطابق حادثہ بریفک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ایک نعش کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی
— فائل فوٹولاہور کے علاقے سندر میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق سندر کے رہائشی عثمان نے ایشاء نامی لڑکی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی تاہم بعد میں دونوں کے درمیان جھگڑا رہنے لگا۔
کراچی میمن گوٹھ تھانے کی حدود بچل باغ اسماعیل شاہ...
پولیس نے بتایا کہ عثمان نے دلبرداشتہ ہو کر پہلے ایشاء کو گولیاں ماریں، پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔
ایشاء کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی پستول قبضے میں لے کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔