بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مستردکردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی فیصلے پرنظرثانی کی درخواست مسترد کردی گئی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے چیک اپ بھی کرانے کا حکم جاری کردیا۔ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ 10جنوری، 28جنوری اور 3فروری کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں،عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیاتھا،اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں : سردار محمد یوسف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
لاہور: پولیو ورکر پر حملے کا واقعہ، خاتون اور اس کے بیٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک خاتون نے پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر حملہ اور تشدد کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ ممکن‘ وزیراعظم کا پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین
پولیس کے مطابق جب پولیو ٹیم شہری سمینہ بابر کے گھر پہنچی، تو اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ خاتون پولیو ورکر نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن سمینہ بابر غصے میں آ گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کے ساتھ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔
اس تصادم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج کے سر پر اینٹ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔
حملے کے دوران ملزمان نے پولیو ورکرز کی اسکوٹی کو بھی نقصان پہنچایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی آر پولیو ورکرز حملہ