بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
--فائل فوٹوز
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالا جیل راولپنڈی پہنچ گئی۔
اسلام آبادبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 15اپریل کو...
پمز اسپتال کے 4 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرے گی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسین اور ڈینٹل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمر فاروق شامل ہیں۔
ڈاکٹر محمد علی عارف، ڈاکٹر عامر سلیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرکے رپورٹ پمز اسپتال کو دے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائیشیا اور فلپائن کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کا تاریخی سنگِ میل ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی، کانفرنس عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان
سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹر سرمد علی ودیگر سمیت سینئر افسران کی جانب سے غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سینیٹ آف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر جنرل طارق بن وحید نے متعدد وفود کا خیر مقدم کیا۔
سعودی عرب کے وفد کی قیادت نائب چیئرمین شوریٰ کونسل عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں، کینیا کے ڈپٹی سپیکر فراح مالم محمد اور فلسطینی سپیکر روحی احمد محمد فتوح کی قیادت میں وفود پاکستان پہنچے۔
آذربائیجان کے ڈپٹی سپیکر علی احمد یوف اور ازبکستان کے ڈپٹی چیئرمین صودق سیفووف کی سربراہی میں وفود شریک ہیں، مراکش کے سپیکر محمد ولد الرشید، روانڈا کے سینیٹ صدر فرانکیوس ژیویر اور مالدیپ کے سپیکر عبد الرحیم عبداللہ کے وفود بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
ملائیشیا کے نائب صدر ایوانِ بالا نور جزلان بن محمد اور فلپائن کے پارلیمانی وفد بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
بارباڈوس کے سپیکر آرتھر یوجین ہولڈر اور سیربیا کے ڈپٹی سپیکر ایڈن ڈرلیک کی قیادت میں وفود کا پاکستان آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا، الجیریا کے پارلیمانی وفد کی قیادت رکنِ پارلیمنٹ سعد اروس کر رہے ہیں۔
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دوراندیش قیادت اور پارلیمانی سفارتکاری کا عملی مظہر ہے، اس سے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مزید :