City 42:
2025-11-12@05:35:03 GMT

شناختی کارڈ میں نام تبدیل کروانے کا آسان طریقہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی کارڈ میں نام تبدیل یا ترمیم کروانے کا طریقہ بتا دیا۔

 نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات
مطلوبہ دستاویزات

 یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ جس میں تبدیل شدہ نام درست درج ہو
یا نادرا کا وضع کردہ حلف نامہ (بے فارم کیلئے سی 1، شناختی کارڈ کیلئے سی 2)
مذہب تبدیلی کی صورت میں دارالفتاہ کا جاری سرٹیفکیٹ
تیار مکمل کریں اور نادرا دفتر تشریف لے جائیں
پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں

جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟

 دوسرا محلہ: بائیو میٹرک تصدیق

 تیسرا مرحلہ: ڈیٹا انٹری (اپنے کوائف درست کر کے درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں)

 چوتھا مرحلہ: درخواست کی منظوری (شناختی کارڈ میں ترمیم کیلیے درخواست فارم کی تصدیق یعنی Attestation کروانے کی ضرورت نہیں ہے)

 پانچواں مرحلہ: فیس کی ادائیگی (درخواست منظور ہونے کے بعد آپ کے دیئے ہوئے موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام آئے گا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر یا آن لائن فیس جمع کروائیں)

پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری

 ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2500 روپے (ڈیلیوری 7 دن میں)

 ارجنٹ کیٹیگری کی فیس 1500 روپے (ڈیلیوری 15 دن میں)

 نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے (ڈیلیوری 30 دن میں)

 آخری مرحلہ: اپنی کیٹیگری کے مطابق مدت پوری ہونے پر اسی نادرا دفتر سے قومی شناختی کارڈ وصول کریں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ

پڑھیں:

اے این پی کی خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنیکی ترمیم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم سینیٹ وقومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں شروع ہوا۔

اجلاس کے دوران اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم کمیٹی میں پیش کردی، صوبے کے نام سے خیبر ہٹا کر صرف ’پختونخوا‘ رکھنے کی ترمیم پیش ہوئی ہے۔

اے این پی کا موقف ہے کہ خیبر ایک ضلع ہے اس لیے دیگر صوبوں میں نام کے ساتھ ضلع کا نام نہیں لکھا جاتا۔

اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے خیبر ہٹانے کی تجویز دی ہے، ہم چاہتے ہیں صوبے کا مختصر نام ہو، خیبر ہمارا ضلع ہے صوبے کیساتھ نام نہیں ہونا چاہیے، خیبرپختونخوا نام بڑا ہوجاتا ہے لوگ کے پی لکھ دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس آئینی ترمیم کی کس بات کی اتنی جلدی ہے، کیا آئینی ترمیم پر بحث ضروری نہیں ہے، اب تو اس ترمیم پر ایوان میں بحث کی گنجائش ہی نہیں ، اجازت ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر اپوزیشن لیڈر نہیں ، یہ کس جمہوریت کی نشاندہی کرتا ہے، 26ویں ائینی ترمیم عجلت میں کی اور اس میں خامیاں رہ گئیں، آج پھر ہم عجلت میں آئین جو تبدیل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے نام کو دوبارہ تبدیل کرنے کی بات کی جا رہی ہے، عجلت نہ کریں، جو اچھی ترامیم ہوں گی ہم اپ کے ساتھ بیٹھ کر مانیں گے، ہماری تجاویز پر ہمارے ساتھ بیٹھا جائے لیکن ہم بلڈوز کا حصہ نہیں بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟
  • سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل، چیئرمین نے منظوری دے دی
  • گیس اور بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی کوشش صنعتی مخالف ہیں،فیصل معیز خان
  • بلاول نے بھٹو نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کا افتتاح کردیا
  • وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ویزا اور ماسٹر کارڈ کا تاجروں سے تاریخی معاہدہ، کارڈ فیس اور انعامی نظام میں بڑی تبدیلی متوقع
  •  اقبالؒ کے پیغام پر عمل خراج تحسین کا بہترین طریقہ، مریم نواز: برازیل پہنچ گئیں
  • کراچی والوں نے ای چالان سے بچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
  • اے این پی کی خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنیکی ترمیم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا سم کارڈ فروشوں کیخلاف آپریشن