نومئی مقدمات، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
نومئی مقدمات، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی سے متعلق 2 مقدمات کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔ جج منظر علی گل نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس اور راحت بیکری کے باہر جلاو گھیراو کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔فیصلے میں عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دونوں کیسز سے بری کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلا گھیرا اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کیا گیا ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمران خان کے گارڈ حافظ ارشد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں 5،5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شاد مان نذر آتش کیس میں 13 ملزمان کو سزا سنائی اور 12 ملزمان کو بری کردیا ہے۔ اسی طرح عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاو گھیراو کیس میں 7 ملزمان کو سزا سنائی اور 10 ملزمان کو بری کیا ہے۔بری ہونے والوں میں سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی اور بخت روان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاو پل جلا وگھیراو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی اور حمزہ عظیم سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو بھی 9 مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔
علاوہ ازیں 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔اسی روز سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 کے حوالے سے میانوالی کے تھانہ موسی خیل میں درج مقدمہ نمبر 72 کا فیصلہ سنایا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 رہنماں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی تھی۔ ملزمان پر پرتشدد احتجاج، جلا گھیرا اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحصیلدار چودھری شفقت محمود کی جرات مندانہ قیادت، فتح جنگ میں امن و انصاف کی مثال ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار پاکستان کا چین کے علاقے اندرونی منگولیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے تنازع پر مذاکرات جاری سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج،، مدنی مسجد کی جگہ نمازی اکٹھے ہونا شروع ہوگئے ،، ویڈیوز سب...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت نے سال قید کی سزا سنائی شاہ محمود قریشی اعجاز چوہدری یاسمین راشد ملزمان کو کیس میں کرنے کے کو بری
پڑھیں:
وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر سیف
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، وفاقی جعلی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں۔
اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سرد مہری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو کرنے دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قبائلی جرگوں کا انعقاد کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ امن و امان کے قیام میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ساتھ دے، وفاق کی نااہل حکومت اس اہم مسئلے پر بھی سیاست کر رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخلصانہ کوششوں کو سیاست کی نذر کر رہی ہے۔