عمران خان کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، جس کے لیے پمز اسپتال اسلام آباد کے پانچ ڈاکٹر اڈیالہ جیل آئے اور طبی معائنہ مکمل کیا۔
ایکسپریس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں آج تفصیلی طبی معائنہ ہوا ہے، پمز اسپتال اسلام آباد کے پانچ ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈینٹل شعبے کے سربراہ ڈاکٹر عمر فاروق، ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل ڈاکٹر محمد علی عارف، شعبہ معدہ اور جگر کے سربراہ ڈاکٹر عامر سلیم بھی جیل آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل اسپتال کا عملہ بھی ڈاکٹروں کے ساتھ موجود رہا، ڈاکٹروں نے دو گھنٹے تک بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا اور واپس روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، کانوں اور دانتوں کی صفائی کی گئی، مکمل صحتیاب قرار
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، کانوں اور دانتوں کی صفائی کی گئی، مکمل صحتیاب قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر عاصم کوبلانے کی درخواست کی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی نے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، عرفان صدیقی پی ٹی آئی نے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، عرفان صدیقی چئیرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،یوم آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے اقدامات کا جائزہ جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم