Al Qamar Online:
2025-05-15@09:35:34 GMT

پی آئی اے کا پاکستان کی فتح کو منانے کا انوکھا انداز 

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT



کراچی:

پی آئی اے نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کو منانے کیلئے انوکھا انداز اپنالیا۔ 

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا جارہا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں 10 مئی 2025 کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا تھا جس میں دشمن کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

پاکستان نے بھارت کے 26 اہم ملٹری ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل 6 مئی کو پاکستان میں گھسنے کی کوشش کے دوران 5 بھارتی طیاروں کو بھی تباہ کیا گیا جن میں فرانس سے خریدے گئے جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بُنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی حکومت اس جمعہ کو یوم تشکر بھی منائے گی۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے  ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے 16 مئی 2025ء جمعہ کے روز  پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمعہ کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایئروائس مارشل اورنگزیب گوگل پر سب سے  زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت بن گئے
  • امریکی خاتون نے بالوں سے لٹک کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا!
  • سندھ حکومت کا کل ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان
  • حکومت سندھ کا 15 مئی کو یوم تشکر اور یوم فتح منانے کا اعلان
  • 6 ٹیمیں 0 خوف! چیئرمین پی سی بی نے بھارت کو اپنے انداز میں ٹرول کرڈالا
  • وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان
  • اسحاق ڈار کا فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
  • فلائٹ شیڈول میں بہتری، 13 غیرملکی ایئر لائنز کی پروازیں بحال