برطانوی ہاؤس آف کامنز میں وزیر برائے مشرق وسطیٰ ہامیش فالکنر نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر اپنے اقدامات بند کرے۔

ہاؤس آف کامنز میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں ناقابل برداشت انسانی مصائب سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں امداد سے انکار خوفناک ہے، غزہ کی سرحد پر اس وقت خوراک سڑ رہی ہے اور ضرورت مند بھوکے لوگوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزراء نے اس امداد کو روکنے کے اپنے فیصلے کو ’پریشر لیور‘ قرار دیا ہے لیکن یہ ظالمانہ اور ناقابل دفاع عمل ہے۔

ہامیش فالکنر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا مطالبہ کرتی ہے کہ اسرائیل فوری طور پر اپنے اقدامات بند کرے اور غزہ میں داخل ہونے والی امداد پر عائد پابندی اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ اور تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری طور پر جانیں بچانے کے قابل بنانا چاہیے، ہمیں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے، انسانی امداد کو کبھی بھی سیاسی ہتھیار یا فوجی حربے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

برطانوی وزیر برائے مشرق وسطیٰ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کسی ایسے امدادی طریقہ کار کی حمایت نہیں کرے گا جس کا مقصد سیاسی یا فوجی مقاصد کو حاصل کرنا ہو یا کمزور شہریوں کو خطرہ لاحق ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ امداد پر اسرائیلی پابندیاں ہٹانے، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی، شہریوں کی حفاظت اور جنگ بندی کی بحالی پر ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کہ اسرائیل

پڑھیں:

بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محرم کے آغاز سے قبل سکیورٹی اقدامات میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بحرینی حکام عاشورا کے پیغام اور عزاداری کی مجالس کے سماجی اور ثقافتی اثرات کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔ ہیئت امورِ قیدیانِ بحرین نے زور دے کر کہا کہ یہ پابندیاں ان متعدد اقدامات کا تسلسل ہیں جو گزشتہ برسوں کے دوران مختلف علماء، خطباء اور مذہبی شخصیات کے خلاف گرفتاریوں، طلبیوں اور دباؤ کی صورت میں سامنے آتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین میں قیدیوں کے لیے کام کرنیوالی تنظیم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملک کے سکیورٹی اداروں نے ماہِ محرم کی آمد کے موقع پر مجالس عزا پڑھنے والے خطباء اور مقررین کو وسیع پیمانے پر طلب کر کے نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے شیعہ مذہبی مراسم پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرینی سکیورٹی اداروں نے محرم الحرام سے قبل متعدد خطباء اور ذاکرین کو طلب کیا ہے اور عزاداری کی مجالس اور مذہبی شعائر کے انعقاد کے لیے کئی نئی پابندیاں نافذ کی ہیں۔ ان پابندیوں میں مجالسِ عزاء کے لیے چالیس منٹ کی وقت کی حد مقرر کرنا، بعض حسینی نعروں خصوصاً ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کے بلند کرنے یا دہرانے پر پابندی لگانا، نیز خطباء کو ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد سے وابستہ تاریخی اور سیاسی شخصیات کا تذکرہ کرنے سے روکنا شامل ہے۔

ہیئت امورِ قیدیانِ بحرین نے ان فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بحرین کی شیعہ اکثریتی آبادی کے خلاف اختیار کی جانے والی محدودیت پسند پالیسیوں کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات مذہبی مناسبتوں پر نگرانی اور کنٹرول بڑھانے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محرم کے آغاز سے قبل سکیورٹی اقدامات میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بحرینی حکام عاشورا کے پیغام اور عزاداری کی مجالس کے سماجی اور ثقافتی اثرات کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔ ہیئت امورِ قیدیانِ بحرین نے زور دے کر کہا کہ یہ پابندیاں ان متعدد اقدامات کا تسلسل ہیں جو گزشتہ برسوں کے دوران مختلف علماء، خطباء اور مذہبی شخصیات کے خلاف گرفتاریوں، طلبیوں اور دباؤ کی صورت میں سامنے آتے رہے ہیں۔ بیان کے مطابق ایسی پالیسیوں کا تسلسل مذہبی شعائر کی آزادانہ ادائیگی اور بحرینی معاشرے کی دینی و ثقافتی شناخت کے تحفظ پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • بحرین میں شیعہ مخالف اقدامات کی نئی لہر
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق