لاہور (خاور عباس سندھو) ملک بھرمیں پاک افواج کو آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے نوائے وقت کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر لاہور میں مسلح افواج کو خراج تحسین کے ہورڈنگ بورڈز آویزاں ہو گئے ہیں۔ ان ہورڈنگ بورڈز میں نوائے وقت کی 13 مئی کو شائع ہونے والی شہ سرخی کو بطور حوالہ زینت بنایا گیا ہے جس میں ’’معرکہ حق کی فتح قوم کو مبارک‘‘ کے ساتھ ’’پاکستان نے ہندوستان کو دھول چٹا دی‘‘ کے الفاظ پر مشتمل شہ سرخی شائع کی گئی اور اس ہیڈ لائن کو سبز رنگ سے مزین کیا گیا۔ ’’نوائے وقت‘‘ کے لئے یہ بڑا قابل فخر لمحہ ہے کہ پاک افواج سے متعلق شہ سرخی کو  ہورڈنگ بورڈز میں شامل کر کے قومی اخبار پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ بڑے سائز کے تین ہورڈنگ بورڈز لاہور گیریژن کی حدود میں آویزاں کئے گئے ہیں، جسے ادارہ نوائے وقت گروپ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور فخر محسوس کرتا ہے۔ نظریاتی سرحدوں کے محافظ ادارہ نوائے وقت اور معمار نوائے وقت مجید نظامی مرحوم اور ان کی اکلوتی صاحبزادی رمیزہ مجید نظامی، منیجنگ ڈائریکٹر نوائے وقت گروپ اور ان کی پروفیشنل ٹیم نے ہمیشہ سے ہی ریاست پاکستان کے دفاع، دو قومی نظریہ کی پاسداری اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ 1940ء میں پیش کی گئی قرارداد پاکستان سے لے کر آج 15مئی 2025 تک آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ سمیت ریاست پاکستان کی ہر پالیسی اور ریاستی مفاد کا ’’نوائے وقت‘‘ نے ہر میدان اور فورم پرفرنٹ لائن پر کھڑے ہوکر دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ ادارہ ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران پاک افواج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت بشمول بری، فضائیہ اور نیوی کی زمینوں، فضاؤں اور سمندروں میں مسلح حکمرانی اور اس کے پیچھے جذبہ جہاد و جذبہ شہادت کی بدولت ازلی دشمن بھارت کو چاروں شانے چت کرنے پر خراج تحسین کرتا ہے۔ مسلح افواج نے جنگ کے ہر میدان میں ہندوستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، جس پر نوائے وقت گروپ، ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی اور پوری قوم مسلح افواج کی بہادری اور شجاعت پر نازاں ہے۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، تمغہ امتیاز نے کہا کہ ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی نے پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران پاک افواج کا حوصلہ اور مورال بڑھانے اور قوم کے اتحاد و یگانگت کے لئے خصوصی رپورٹنگ و اشاعت کی ہدایات جاری کیں جسے نیوز روم سمیت تمام شعبوں نے بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ سرانجام دیا جس کی بدولت ادارہ کو یہ قابل فخر لمحات میسر آئے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نوائے وقت گروپ ہورڈنگ بورڈز پاک افواج کیا ہے

پڑھیں:

مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی، انہوں نے پیغامات میں کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج اور قوم کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے، ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو حقیقت بنائیں گے، یہ دن ہماری یکجہتی اورروشن مستقبل کیلئے فتح کی علامت ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد

سربراہان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بانیان پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں آزادی حاصل ہوئی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہدا ہمارا فخر، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، مریم نواز شریف
  • ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
  • مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ
  • عدالت نے متنازع بیان پر عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹادی
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا
  • سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی
  • پاکستان کو 34 سال بعد ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست، ’یہ کس کا ویژن ہے‘
  • پاک افواج نے بھارت کو دھول چٹائی، ملک ترقی کے نئے سفر پر گامزن: عظمیٰ بخاری 
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے درمیان جاری تناؤ میں مزید شدت کا امکان