چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ کو ایک جوابی خط میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن اداروں کو چین اور ڈنمارک اور چین اور یورپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں نئی شراکت داری  کرنے کی ترغیب دی۔

جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے خط سے میں نے چین کے لیے آپ کے گہرے جذبات اور ڈنمارک کی چین میں موجود کمپنیوں کے چین کی ترقی پر اعتماد کو محسوس کیا، میں اس کو سراہتا ہوں۔ چین ماضی، حال، اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور کامیاب سرمایہ کاری کی منزل رہا ہےاور رہے گا۔ چین پر اعتماد کرنا درحقیقت مستقبل پر اعتماد کرنا ہے، اور چین میں سرمایہ کاری کرنا درحقیقت مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔

امید ہے کہ چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن ادارے چین اور ڈنمارک ، نیز چین اور یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے، تاکہ چین اور ڈنمارک ، نیز چین اور یورپ کے درمیان باہمی تفاہم اور دوستی کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں اطراف کے باہمی مفاداتی تعاون کو گہرا کیا جا سکے۔حال ہی میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے صدر  شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے ذاتی اور چیمبر کی طرف سے چین اور ڈنمارک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی ’’پانچ جہتی‘‘مجموعی خاکہ: جدیدیت کو عمل میں لانے کے لیے نظریات اور عملی اقدامات کی تفصیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں سرمایہ کاری کے لیے

پڑھیں:

چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، چینی صدر

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے سمردیووس فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سینیگال کے وزیر اعظم سونکو سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین افریقہ دوستی اور گلوبل ساؤتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سینیگال کو آزادانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے، بین الجماعتی تبادلوں کو بڑھاتے ہوئے طرز حکمرانی کےاصولوں کو باہمی طور پر سیکھنا چاہئے اور سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد کو مستقل طور پر مستحکم کرنا چاہیے۔ چین سینیگال کے ساتھ مل کر چین افریقہ “دس شراکت داری اقدامات” پرعمل کے لیے تیار ہے۔2026 چین-افریقہ ثقافتی تبادلوں کے سال کے موقع پر ثقافت، تعلیم، سیاحت، کھیلوں اور نوجوانوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بناناضروری ہے۔ فریقین کو اقوام متحدہ کی مرکزیت پر بین الاقوامی نظام کا مضبوطی سے دفاع کرنے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے، وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور پر برقرار رکھنے اور عالمی امن، خوشحالی اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سونکو نے کہا کہ چین سینیگال کا قابل اعتماد شراکت دار ہے ، سینیگال ون چائنا کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، سرمایہ کاری میں کمی: وزارتِ خزانہ کی ماہانہ معاشی رپورٹ
  • چینی آئی پی پیز کے واجبات 500 ارب روپے سے متجاوز، تاخیر سے ادائیگیاں سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے لگیں
  • معاشی استحکام کیلئے انشورنس اہم شعبہ، عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا!!
  • روٹین کیسے سیٹ کریں؟
  • مودی حکومت کی پالیسیوں سے نجی سرمایہ کاری جمود کی شکار ہے، جے رام رمیش
  • حیدرآباد چیمبر کے وفد کا کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ
  • ایف بی آر آرٹیکل 37 ڈبل اے کو بزنس کمیونٹی نے مسترد کردیا
  • گزشتہ برس اغوا ہوئے بچے مصور کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا: ڈی آئی جی کوئٹہ
  • لائی چھنگ دہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے اختیار کو چیلنج کرنا ناکام ہوگا، چینی میڈیا
  • چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، چینی صدر