امریکہ غزہ کو فری زون میں بدل دیگا، ٹرمپ کا نیا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اُس انتہاء پسند امریکی صدر کہ جسکی مشرق وسطی آمد کے بعد سے غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں، اسکولوں و عام رہائشی عمارتوں کیساتھ ساتھ بے گھر فلسطینی پناہ گزینوں کے "خیموں" تک پر اپنی وحشیانہ بمباری میں کئی گنا کا اضافہ کر دیا ہے، نے آج قطر کے اپنے دورے کے دوران "غزہ کی پٹی پر امریکی قبضے" کے حوالے سے ایک نیا مطالبہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ جنگوں کے خاتمے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کروانے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بعد قطر کے اپنے دورے کے دوران "ممتاز اسلامی ممالک" کے ساتھ "سینکڑوں ارب ڈالر" کے متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد جاری ہونے والے اپنے ریمارکس میں غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے "سنگین جنگی جرائم" کا شکار غزہ کی پٹی پر "امریکی قبضے" پر مبنی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے پاس غزہ کے بارے "آئیڈیاز" ہیں جو میرے خیال میں "بہت اچھے" ہیں!
انتہاء پسند امریکی صدر کہ جسکی مشرق وسطی آمد کے بعد سے غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں، اسکولوں و عام رہائشی عمارتوں کیساتھ ساتھ بے گھر فلسطینی پناہ گزینوں کے "خیموں" تک پر اپنی وحشیانہ بمباری میں کئی گنا کا اضافہ کر دیا ہے، نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آئیے اسے (غزہ کی پٹی کو) "فری زون" میں بدل دیں.
واضح رہے کہ جاری سال کے آغاز میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل المدتی قبضے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس (غزہ کی پٹی) کے فلسطینی مالکان کو دوسرے ممالک میں منتقل کر دیا جائے اور تعمیر نو کے بعد اسے "ٹرمپ کے ذاتی سیاحتی مقام" میں بدل دیا جائے!!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی کے بعد
پڑھیں:
قائم مقام امریکی سفیر کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔قائمقام امریکی سفیر نے پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کرلئے گئے ہیں۔
سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔