محسن نقوی کا ہنگو میں تورہ وڑی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں تورہ وڑی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
(جاری ہے)
محسن نقوی نے ایف سی کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کا حملہ پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے ایف سی جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے، ایف سی کے جوان شاباش کے مستحق ہیں، پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے جوانوں محسن نقوی ایف سی کے
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔