پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں درج ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کاشف مسیح کو بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگوں میں کیل ٹھونکے گئے، ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کاشف شدید زخمی ہو گیا، کاشف تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ: موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ہر کسی کی جان و مال کی تحفظ کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، بلا تفریق کارروائی کر کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، اقلیتوں کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اقلیتی برادری کے ساتھ ہے، مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز کے وژن کے تحت پراسیکیوشن انصاف کی فراہمی کےلیے دن رات محنت کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی گئی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا۔

معرکہ بنیان مرصوص اور کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی  کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں لہٰذا سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی، اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اس مسئلے کو "اندرونی" معاملہ قرار دے کر فوج کی بڑی تعداد میں موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو "ہراساں" کر رہا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی مؤقف کے مطابق اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، امریکا کے لیے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ  بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان فوری جواب دے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • مشرق وسطیٰ کو تحفظ دیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں : ٹرمپ
  • پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پٹائی کے بعد امریکا کا نیا جیٹ طیارہ لانے کا عندیہ
  • ڈسکہ: موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے ایک اور جان لے لی
  • پشاور ہائیکورٹ میں تین ملزمان کی درخواستیں مسترد، فوجی عدالتوں سے سزاؤں کا فیصلہ درست قرار
  • ڈی جی سیالکوٹ جنید تاج بھٹی نے پی ایچ اے آفس میں خود کو گولی مارلی
  • شوپیاں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید