Daily Mumtaz:
2025-11-19@01:23:54 GMT

معرکہ حق؛ سابق چیف آف جنرل اسٹاف نے اصل حقائق بتا دیے

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

معرکہ حق؛ سابق چیف آف جنرل اسٹاف نے اصل حقائق بتا دیے

اسلام آباد:معرکہ بنیان مرصوص سے متعلق پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

معرکہ حق کے تحت کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص نے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو ناگزیر ثابت کیا۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ سیز فائر ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ میں سیز فائر کو قبول کیا البتہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا، 3000 کلو میٹر کی حدود میں میزائل اور گولہ باری ہوئی۔ گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیزفائر کے 24 سے 36 گھنٹوں میں دونوں افواج نے مؤثر طریقے سے جنگ بندی نافذ کی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ 78 سالوں میں کئی سیزفائر ہوئے لیکن مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کے باعث پائیدار امن ممکن نہیں ہو سکا۔ اقوام متحدہ نے 1948 میں کشمیر کو بین الاقوامی تنازع تسلیم کیا اور جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا سیز فائر ناپائیدار رہے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے غلط دعویٰ کیا کہ اس نے دہشت گرد کیمپس کو نشانہ بنایا، بھارت نے اصل میں مساجد اور عام شہریوں کے گھر تباہ کیے۔ بھارت کی بمباری سے معصوم بچوں کے ساتھ خواتین بھی شہید ہوئیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور ثبوت کی صورت میں تعاون کی پیشکش کی۔ بھارت نے ابھی تک ثبوت نہ پاکستان کو اور نہ ہی کسی بین الاقوامی ادارے کو فراہم کیا، اگر تفتیش جاری ہے تو بین الاقوامی قانون کہاں اجازت دیتا ہے کہ بغیر نتیجہ حملے کیے جائیں؟

سابق چیف آف جنرل اسٹاف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پٹھان کوٹ، اڑی اور ممبئی حملوں کے بھی بہانے دیے، مگر شفاف تحقیقات سے انکار کیا۔ بھارت غلط کہتا ہے کہ دہشت گرد اڈے نشانہ بنائے، آر ٹی کے رپورٹر خود زمینی صورتحال کا مشاہدہ کریں۔

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے اپنے دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جبکہ پاکستانی مسلح افواج کے اپنے دفاع میں کارگر جواب نے بھارت کو سیز فائر پر مجبور کر دیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے 13 اور 40 شہری شہید ہوئے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل بین الاقوامی سیز فائر بھارت نے

پڑھیں:

شہزاد اقبال نے شہباز گل کے الزامات پر حقائق سامنے رکھ دیے

 جیو نیوز کے میزبان شہزاد اقبال نے عمران خان کے دور حکومت میں معاون خصوصی رہنے والے شہباز گل کے الزامات پر حقائق سامنے رکھ دیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سینئر اینکر پرسن اور صحافی شہزاد اقبال نے لکھا کہ ’گل صاحب آپ کی دونوں باتوں کا جواب ساتھ دے دیتا ہوں، ایک تو میں نے ویڈیو شیئر کرنے کیلئے یہ پوسٹ کی تھی، ٹوئٹ کے الفاظ کیلئے نہیں ‘۔

شہزاد اقبال نے مزید لکھا کہ ‘اہم بات یہ ہے کہ صرف بیرسٹر گوہر نہیں، خود بشریٰ بی بی کی اسی عدت کیس میں وکیل جنہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے بہادری سے یہ کیس لڑا وہ بھی آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتیں‘۔

سینئر اینکر پرسن کے مطابق ’ وہ وکیل بھی سمجھتی ہیں کہ شاہزیب نے عدت کیس میں بشریٰ بی بی کے لیے بار بار آواز اٹھائی اور خاور مانیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کا جھوٹ بے نقاب کیا، اس لیے میرا خیال ہے آپ دوسروں سے مطالبہ کرنے کی بجائے حقائق سامنے رکھتے ہوۓ اپنی رائے اور رویہ پہ نظرِ ثانی کریں؟ 

دوسری جانب شہزاد اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں خدیجہ صدیقی کا ٹوئٹ بھی شامل کیا جس میں خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے دفاع میں عدت کیس کے دوران شاہزیب خانزادہ نے بار بار آواز اٹھائی، خاور مانیکا کو آڑے ہاتھوں لیا اس کا جھوٹ بے نقاب کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • آل پاکستان پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن کا اہم اجلا س
  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟
  • شہزاد اقبال نے شہباز گل کے الزامات پر حقائق سامنے رکھ دیے
  • تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فائی
  • انسانیت کیخلاف جرائم کا کیس،بھارت نواز شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم
  • سزائے موت کا حکم، بنگلادیش کا بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
  • معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا: احسن اقبال
  • پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • بھارت کی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد اور برہمی کا اظہار