Daily Ausaf:
2026-06-03@06:37:16 GMT

حرا مانی کا نئے جنون میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے جنون سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں حرا مانی کو بکھرے ہوئے بالوں میں ڈرم بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)


اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ حرا مانی نے لکھا، ’میرا نیا جنون‘۔

حرا مانی کی نئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ آج کل اپنے گانے کے شوق کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ حرا مانی ناصرف متعدد ہٹ ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں بلکہ انہیں گلوکاری سے بھی بہت لگاؤ ہے۔ حرا مانی متعدد گانے بھی گا چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سیکیورٹی کے معترف

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق

شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔ 

حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
  • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق