Daily Mumtaz:
2025-11-19@02:08:24 GMT

ہانیہ عامر کا یشما گل کو ’ایشوریا‘ کا تحفہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

ہانیہ عامر کا یشما گل کو ’ایشوریا‘ کا تحفہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست، اداکارہ یشما گِل کو خوبصورت بلی کا تحفہ دیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی دنیا، خصوصاً اداکاراؤں سے متعلق مشہور ہے کہ یہاں دوست کم اور دشمن زیادہ ہوتے ہیں، خوبصورتی، باوقار شخصیت، کام ملنے نہ ملنے کے سبب فنکار آپس میں دوستیوں کے بجائے دلوں میں بغض رکھتے ہیں۔

فنکاروں سے متعلق عام پایا جانے والا یہ تاثر کافی حد تک نئی نسل کے فنکار زائل کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Yashma Asad Gill (@yashmagillofficial)

ایسی ہی ایک دوستی کی مثال ہانیہ عامر اور یشما گِل کی بھی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گِل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف دوستیں ہیں جنہیں اکثر اوقات ہی کی ایک دوسرے کے ساتھ ملتے جلتے اور ہلہ گلہ کرتے دیکھا جاتا ہے۔

یشما گِل نے حال ہی میں ہانیہ عامر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ہانیہ نے یشما کو ایک بلی تحفے میں دی ہے۔

ہانیہ اور یشما کا ویڈیو میں بتانا ہے کہ اس بلی کا نام ’ایشوریا‘ ہے۔

یشما گِل نے اپنی اس پوسٹ کو ایک طویل کیپشن بھی دیا ہے جس میں انہوں نے حال ہی میں اپنے پالتو کتے ’جو جو‘ کے مرنے کا ذکر اور ’ایشوریا‘ کے ملنے کی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر کی جانب سے یشما گِل کو دی گئی ’ایشوریا‘ سے اداکارہ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی اپنے مداحوں کو ملوایا تھا۔

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ایشوریا‘ ان کے خاندان کی نئی فرد ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر

پڑھیں:

دہلی دھماکوں کے بعد کشمیر میں خوف کا ماحول ہے، محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ آپ نے دنیا کو بتایا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کشمیر کے مسائل لال قلعہ کے سامنے گونج رہی ہے، آپ نے کشمیر کو محفوظ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے کو پورا کرنے کے بجائے آپکی پالیسیوں نے دہلی کو غیر محفوظ بنادیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی دھماکوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گرفتاریوں کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ تحقیقاتی ادارے روزانہ دھماکوں سے متعلق نئی اپ ڈیٹس سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ دھماکوں کے سلسلے میں اب تک پانچ سو کشمیریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ کشمیری عوام میں خوف اور دہشت بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ملک میں سکیورٹی پر سوال اٹھائے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ نے دنیا کو بتایا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کشمیر کے مسائل لال قلعہ کے سامنے گونج رہی ہے، آپ نے جموں و کشمیر کو محفوظ بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس وعدے کو پورا کرنے کے بجائے آپ کی پالیسیوں نے دہلی کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ مرکزی حکومت میں کتنے لوگ سچے قوم پرست ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی پڑھا لکھا نوجوان، ایک ڈاکٹر، اپنے جسم پر RDX باندھ کر خود کو اور دوسروں کو ختم کردیتا  ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں کوئی سکیورٹی نہیں ہے، آپ ہندو مسلم سیاست کھیل کر ووٹ حاصل کر سکتے ہیں، لیکن ملک کہاں جا رہا ہے۔ کشمیر کے بلال وانی نے حال ہی میں گرفتار کیے گئے اپنے بھائی اور بیٹے سے ملنے کی اجازت نہ ملنے سے مایوس ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وانپورہ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک غمزدہ والد بلال وانی نے اپنے بیٹے جسیر بلال اور بھائی نویل وانی کو چند روز قبل پولیس کی طرف سے حراست میں لینے کے بعد خود کو آگ لگا لی۔ اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند، اس نے حکام سے ان سے ملنے کی اجازت دینے کی التجا کی، لیکن انکار کر دیا گیا۔

محبوبہ مفتی نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ کم از کم انہیں زیر حراست خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت دے۔ دہلی دھماکوں کے حوالے سے روزانہ نئی اپ ڈیٹس سامنے آ رہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعے کے قریب ایک ہنڈائی آئی 20 کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار (16 نومبر) کو اس کیس کے بارے میں ایک نئی اپ ڈیٹ دی۔ پہلی بار انہوں نے کار کے مالک عمر کی شناخت خودکش حملہ آور کے طور پر کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد
  • بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان
  • سرکاری اسکولوں کو 50کمپیوٹرز کی فراہمی گلبرگ ٹائون کا تحفہ ہے ، منعم ظفر خان
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ
  • دہلی دھماکوں کے بعد کشمیر میں خوف کا ماحول ہے، محبوبہ مفتی
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ضیاالحق کا تحفہ کسے قرار دیا؟
  • بارڈر پر منشیات کو کیوں نہیں روکا جاتا؟ ضیاء الحق کا دیا تحفہ بھگتیں: جسٹس جمال مندوخیل
  • داؤد ابراہیم کے بھانجے کی پارٹی میں شرکت کا معاملہ، اداکارہ نورا فتیحی نے خاموشی توڑ دی