پاکستان کی معروف و شوخ چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 18.6 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ نے اپنے نام سے منسوب جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے والوں کو اپنے منفرد انداز میں جواب دے دیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں ایک وائرل ویڈیو شیئر کی، جس میں موبائل فون کے کیمرے کی سیٹنگ کے حوالے سے ٹپس اینڈ ٹریک شیئر کی گئی تھی، تاہم مذکورہ ویڈیو پر ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے کانٹنٹ کری ایٹر نے ہانیہ عامر کا نام استعمال کیا۔

ہانیہ عامر نے ایک عام وائرل ویڈیو کے ذریعے جعلی خبروں جیسے سنجیدہ نوعیت کے مسئلے پر توجہ دلانے کی کوشش کی۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ گوکہ یہ اتنا سنجیدہ نہیں ہے لیکن اسی طرح تم لوگ کچھ بھی لکھ کے کچھ بھی کہہ دیتے ہو اور خود ہی باتیں کرتے ہو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی کچھ بھی کہہ دیتا ہے اور مان جاتے ہو، آپس میں ہی کھیلتے رہتے ہو، کیا کر رہے ہو؟ ساتھ ہی انہوں نے فیکٹ چیک کرنے پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی یکسر شہرت رکھتی ہیں۔ تاہم پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کا شمار بھی ان فنکاروں میں کیا گیا جو بائیکارٹ مہم کا نشانہ بننے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر متحریک رہنے والی ہانیہ عامر یک بعد دیگر جعلی خبروں کی زد میں آئیں۔

پہلے ان کے نام سے منسوب جعلی انسٹااسٹوری وائرل ہوئی جس میں پہلگام حملے کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی گئی تھی۔ تاہم ہانیہ عامر نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں، یہ ایک جعلی پوسٹ ہے۔

ابھی یہ معاملہ تھما ہی تھا کہ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں کے لیے ایک دوسرے اکاؤنٹ کی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں۔ اس معاملے پر بھی اداکارہ وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر نے

پڑھیں:

مصر میں نکاح رجسٹر کرائے بغیر شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟

مصر میں کم عمری، پنشن کے حصول اور دیگر فوائد کے لیے جعلی نکاح یا بغیر نکاح رجسٹر کرائے شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس چونکا دینے والی خبر کا انکشاف شرعی نکاح رجسٹراروں کی سینڈیکیٹ کے سربراہ اسلام عامر نے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں ’’عرفی شادیوں‘‘ (غیر رجسٹرڈ نکاح) کا رواج تیزی سے پھیل رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی لڑکیاں یہ قدم اپنی پنشن برقرار رکھنے کے لیے اٹھاتی ہیں۔

العربیہ سے گفتگو میں اسلام عامر کا مزید کہنا تھا کہ جعلی نکاح رجسٹرار دھڑا دھڑ پھیل رہے ہیں، جو عوام کی کم علمی سے فائدہ اٹھا کر پیسے بٹورتے ہیں۔

انھوں نے خبردار کیا کہ ایسی شادیوں میں نہ تو بچوں کا اندراج ممکن ہوتا ہے اور نہ ہی نکاح کو قانونی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اسلام عامر نے مزید بتایا کہ کم عمری کی شادیاں عموماً انھیں جعلی رجسٹراروں کے ذریعے ہوتی ہیں، جن کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہوتا۔

انھوں نے مثال دی کہ مرحوم اداکار محمود عبدالعزیز نے اپنی اہلیہ، صحافی بوسی شلبي سے پہلے شرعی نکاح کیا تھا، پھر طلاق کے بعد دوبارہ ’’عرفی شادی‘‘ کے ذریعے رجوع کر لیا تھا۔

اسلام عامر کے بقول، عرفی شادی شرعی اعتبار سے جائز ہے، خاص طور پر دور دراز دیہاتوں میں، لیکن چونکہ یہ سرکاری طور پر رجسٹر نہیں ہوتی، اس لیے بعد میں بڑے قانونی مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع
  • وجے دیوراکونڈا اور رشميکا مندانہ کی منگنی ہوگئی، جَلد شادی کی خبریں زیرِ گردش
  • کراچی: عمارت سے بزرگ شخص کی لاش اور خاتون بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • عوامی جمہوریہ چین قیام سے سپر پاور تک کا سفر
  • کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے گھپلے، کروڑوں کا سامان ضبط
  • برطانیہ میں مٹاپے پر قابو پانے کے لیے پروموشنل ڈیلز پر پابندی
  • مصر میں نکاح رجسٹر کرائے بغیر شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل
  • بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا، محسن نقوی