آذربائیجان کی قیادت و عوام نے دنیا کو دکھا دیا ہم حقیقی بھائی ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان کی قیادت اور عوام کی حمایت نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم حقیقی بھائی ہیں۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے آج دوپہر گفتگو ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران آذربائیجان کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی سرمایہ کاری پاکستان میں بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال ہوا، صدر الہام علیوف کو اسلام آباد دورے کی دعوت دہرائی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ جنوبی ایشیائی بحران میں آذربائیجان نے پاکستان کا ساتھ دے کر بھائی چارے کا ثبوت دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔