Jang News:
2025-05-15@20:20:09 GMT

اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیف

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک متحد قوم ہے، اب پاکستان کو سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔

مشیر اطلاعات کے پی کے کا کہنا تھا کہ وکلا کی فیس اور ضمانتی مچلکوں کے پیسے بھی وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا کیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے چالان جلد عدالت میں جمع کروائے۔ اسلام آباد میں احتجاج کے مقدمات کا ابھی تک سامنا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں کی گئی ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بانی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا، اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔ بانی کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی ،قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پارٹیچیئرمین عمران خان ،بیرسٹر گوہر صرف پیغام رسانی کیلیے ہیں، عظمی خان
  • پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہیں بیرسٹر گوہر صرف پیغام رسانی کیلیے ہیں، عظمیٰ خان
  • بانی پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں کی گئی ، بیرسٹر گوہر
  • علیمہ خان کا گوہر خان کو پی ٹی آئی چیئرمین ماننے سے انکار
  • عمران خان کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر علی
  • عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا: بیرسٹر سیف
  • بھارت سے سیز فائر ہو گیا تو آپس میں بھی ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر
  • جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر