براہموس میزائلوں کے ڈپو کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
براہموس میزائلوں کے ڈپو کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ کرنے کے پاکستانی موقف کی انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے تصدیق کردی۔
بھارت کے براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ کرنے کے پاکستانی مقف کی تصدیق ہوگئی۔ انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے مہر لگا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں واقع بیس سے تابکاری کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، 3 کلومیٹر کے علاقے سے انخلا کے احکامات جاری کردیئے گئے، تابکاری سے علاقے کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔
رپورٹ میں پانچ کلومیٹر دور علاقے کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا، جس میں متعدد ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پاکستانی میزائل حملے میں بھارت کے براہموس میزائلوں کے ڈپو کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے 5نہیں ،6بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی تصدیق پاکستان نے 5نہیں ،6بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی تصدیق بھارت تمہارے جنگی جنون کا بخار اتر چکا، اب امن کی بات کرو، ہم تیار ہیں، وزیراعظم بڑے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، مولانا فضل الرحمان کوہستان کرپشن، تحقیقات کیلئے وزیراعلی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ بنیان مرصوص، سینیٹ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: براہموس میزائلوں کے پاکستانی کی تصدیق
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی ڈینگی کے 58 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 11مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ اسپتالوں میں زیرِ علاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 7 ہے۔
ڈینگی سے رواں سال راولپنڈی میں کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 30کیسز اور مری میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید برآں ڈینگی مہم سے یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے اور 58 ہزار 364 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ ہوئی ہے جس میں 11 ہزار سے زائد سائٹ پر ڈینگی پازٹیو آیا ہے اور 69 ہزار 812 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔
حکام نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2288 ایف آئی آر درج کیے، 1257 مقامات سیل کیے اور 3555 چالان کیے۔ خلاف ورزی پر 42 لاکھ سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
اس کے علاوہ مری کے علاقے پھاگھوری، پوتھا شریف اور گھہال میں نئے کیسز رپورٹ ہے۔ راولپنڈی سٹی کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، بنی اور گنگ منڈی میں بھی ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔