Daily Ausaf:
2025-05-16@01:33:33 GMT

تعلیمی اسناد کی تصدیق سے متعلق طلبا کے لیے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لئے اسناد کی تصدیق کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق آن لائن ہوگی ، اس حوالے سے انٹر بورڈز کوآرڈنیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جس میں کہا ہے کہ سندھ میں میٹرک اور انٹر سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا عمل آن لائن منتقل کیا جا رہا ہے، بورڈ سے سیل بند اسناد کے لفافے ناقابل قبول ہوں گے اور سندھ کےتمام بورڈزکوآئی بی سی سی سے لنک ہونا ہوگا۔

آئی بی سی سی نے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کو اس کے پلیٹ فارم سے منسلک کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کی تصدیق کو یقینی بنایا جا سکے۔اس وقت یہ نظام کراچی میٹرک بورڈ، سکھر ایجوکیشن بورڈ اور ضیاء الدین بورڈ میں نافذ ہے،آئی بی سی سی نے کہا کہ سندھ کے باقی بورڈز بھی جلد از جلد اپنا ڈیٹا آن لائن کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی تصدیق

پڑھیں:

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ منشیات ٹیسٹ سے مشروط، بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے قومی اسمبلی میں انسداد منشیات (ترمیمی) بل 2020 پیش کردیا گیا جس کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ منشیات ٹیسٹ سے مشروط ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بل رکن قومی اسمبلی ’’سہر کامران‘‘ کی جانب سے پیش کیا گیا۔  بل کے تحت طلبہ میں منشیات کے استعمال کو جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے، منشیات کے استعمال پر طلبہ کے خلاف تعلیمی و قانونی کارروائی کی جاسکے گی، اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

بل کے تحت تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر مشتبہ طلبہ کے والدین کو اطلاع دینا لازم ہوگا، مشتبہ طلبہ کا طبی معائنہ اور منشیات ٹیسٹ کیا جاسکے گا، والدین کی رضامندی سے طلبہ کا منشیات کا طبی ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔

منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے نصاب میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔ طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی تربیت دی جائے گی۔ بل کا مقصد طلبہ کو نشے کی لت سے بچا کر بہتر مستقبل دینا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

بل کی شقوں کے مطابق منشیات سے متاثرہ طلبہ کی کونسلنگ اور بحالی کا بھی انتظام کیا جائے گا، بل میں منشیات کے خلاف طلبہ، والدین اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا گیا ہے۔

دریں اثنا اسلام آباد کے بزرگ شہریوں سے متعلق قانون میں ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ 60 سال سے زائد عمر رسیدہ شہریوں کو سفری کرایوں میں 25 فیصد رعایت دی جائے، عمر رسیدہ شہریوں کو سرکاری و نجی طبی اداروں میں مفت طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نئے جدید تعلیمی زاویے
  • راولپنڈی: ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخیں سامنے آگئی
  • راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
  • راولپنڈی؛ پاک بھارت جنگی ماحول میں منسوخ پیپرز کا نیا شیڈول جاری
  • اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ منشیات ٹیسٹ سے مشروط، بل قومی اسمبلی میں پیش
  • طلبا کے لیے خوش خبری، یونیورسٹیز میں مفت تعلیم سے متعلق قانون منظور
  • میہڑ: انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران بجلی بند، 10 طلبہ بیہوش
  • ٹیکس ادائیگیوں پر انعامی اسکیم کا اعلان
  •  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں