نامناسب انداز سے چھونے پر اداکارہ سارہ نے ہدایتکار کو سب کے سامنے تھپڑ رسید کردیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
شوبز کی دنیا میں خواتین فنکاروں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات نئے نہیں تاہم اب عالمی سطح پر چلنے والی ’’می ٹو مہم‘‘ نے ایسا پلیٹ فارم فراہم کردیا جس کی مدد سے متاثرہ خواتین ان شرمناک واقعات کو بیان کرسکیں۔
مقامی ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران خوبصورت اداکارہ سارہ عمیر نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب شوبز کی دنیا میں نئی نئی آئی تھی تو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار نے بار بار نامناسب انداز سے چھوا تھا۔
سارہ عمیر نے بتایا کہ سندھ کے ایک دور دراز قصبے میں شوٹنگ کے دوران ہم کھانا کھانے میز پر بیٹھے تھے تو اچانک ہدایت کار نے میز کے نیچے سے مجھے چھوا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوگیا ہوگا لیکن پھر بھی میں اس کرسی سے اُٹھ کر میز کی دوسری طرف والی کرسی پر جاکر بیٹھ گئی تھی۔
سارہ عمر نے بتایا کہ میز چھوٹی ہونے کے باوجود ہدایت کار نے انہیں دوبارہ ٹیبل کے نیچے سے چھوا جس پر وہ بہت پریشان ہوئیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے پہلے لگا تھا کہ ہدایت کار سے شاید غلطی سے ہوا ہوگا لیکن جگہ تبدیل کرنے کے باوجود یہی حرکت کی تو یقین ہو گیا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔
سارہ عمیر نے بتایا کہ اگلے روز شوٹنگ کے دوران وہی ہدایت کار تمام اداکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے انہیں نامناسب انداز سے چھو رہا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب اس نے مجھے بھی نامناسب انداز میں چھوا تو میرا غصہ برداشت سے باہر ہو گیا اور سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا۔
سارہ عمیر نے بتایا کہ میں نے اُس ڈرامے میں بھی کام کرنے سے صاف کرتے ہوئے وہاں سے چلی گئی تھی۔
اداکارہ سارہ عمیر نے اُس ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کس ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ اداکارہ نے ہدایت کار کے دوران
پڑھیں:
اسلام آباد کے شہریوں کا اسرائیل کی جارحیت اور ایران کی فتح پر ردعمل
شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور انسانی حقوق کو نظر انداز کیا، مگر جمہوری اسلامی ایران نے جرأت مندانہ انداز میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد کے مقامی افراد نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا، اور اس جنگ بندی سے امن کی ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کے مطابق خطے میں استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریقین تحمل اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں۔ شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور انسانی حقوق کو نظر انداز کیا، مگر جمہوری اسلامی ایران نے جرأت مندانہ انداز میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ ان کے مطابق عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ دوہرا معیار ترک کرے اور مظلوم اقوام کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کرے تاکہ دنیا میں حقیقی امن قائم ہو۔