روسی بری افواج کے سربراہ بھی برطرف، ایک سال میں درجنوں افسران معزول کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز (15 مئی) روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سالیوکوف کو برطرف کر دیا۔اس اقدام کا اعلان کریملن کے ایک حکم نامے میں کیا گیا۔
ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل جنرل سالیوکوف موجودہ وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کے ساتھ ریڈ اسکوائر میں نازی جرمنی پر فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان فتح کے دن کی فوجی پریڈ میں سلامی لیتے دیکھے گئے تھے۔
روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2024 سے لے کر اب تک ایک درجن سے زیادہ فوجی اور دفاعی شعبے کے اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی ہے، جن میں سے بہت سے لوگوں پر ذاتی فائدے کے لیے بڑے منصوبوں سے پیسے بٹورنے کا الزام تھا۔
کریملن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روس کے اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاریاں اور برطرفیاں یوکرین میں ناکامیوں کے بعد ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا صفایا تھا۔
جنرل سالیوکوف 2014 سے روس کی زمینی افواج کے انچارج تھے، جو شام کی خانہ جنگی اور یوکرین پر حملے میں ملوث ہونے کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ 4 سال تک جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ تھے۔
روس، جس نے مبینہ طور پر یوکرین پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ایک بہت چھوٹی فوج کے ساتھ 3 سال سے جاری تنازع میں پھنس گیا ہے، جس میں دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں 1980ء کے رولز کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1980ء کے رولز کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں ۔ رولز تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی ۔ کمیٹی کی تجاویز کو عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا ، جس نے غور و فکر کے بعد رولز 2025ء کو منظور کیا۔