’’نوائے وقت‘‘ نے جنگ میں قوم کا حوصلہ بلند رکھا، گورنر کی رمیزہ نظامی سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نوائے وقت کے دورے پر ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوائے وقت نے اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس جنگ میں قوم کا حوصلہ بلند رکھا اور مثبت خبروں اور تجزیوں سے قوم کا حوصلہ بلند رکھنے پر ادارہ نوائے وقت تعریف کے قابل ہے۔ معمار نوائے وقت مجید نظامی کے اس ادارے کو رمیزہ مجید نظامی ان ہی افکار اور نظریات پر چلارہی ہیں جن کی بنیاد مجید نظامی رکھ کر گئے تھے۔ ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی نے گورنر پنجاب کو پاک بھارت جنگ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہتے ہوئے خصوصا چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کے کردار کی تعریف کی کہ جس طرح انہوں نے کئی عالمی سطح کے محاذوں پر ملک کا دفاع کیا وہ قابل ستائش ہے اور اس مشکل حالات میں پیپلز پارٹی ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی، اس کیلئے قیادت کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔ قوم کو اس جذبہ حب الوطنی کی ضرورت تھی جو پی پی کی قیادت نے دکھایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نوائے وقت
پڑھیں:
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یاد گار شہداء ’’ بنیان المرصوص کا سنگ بنیاد رکھا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یادگار شہداء "بنیان المرصوص" کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی۔ یادگار شہداء ، آپریشن "بنیان المرصوص" کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ہماری افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی کا سہرا افواجِ پاکستان کے جوان، افسران اور قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا، مگر افواج پاکستان نے اس کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔10 مئی کا معرکہ حق ایک ناقابلِ فراموش دن ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہی؛ ہم جنگ نہیں، بلکہ استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور بھارت کے یکطرفہ آبی فیصلے بھی قبول نہیں کئے جائیں گے۔ہم مودی کی انتہا پسند سوچ کے مخالف ہیں، نہ کہ بھارتی عوام کے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ہمیں اپنی معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرضوں کے چنگل سے نکال کر خودمختاری کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی نے پاکستان کے قرض اتارنے میں تعاون کی پیشکش کی ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔پاکستانی بزنس کمیونٹی ترکیہ سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مزید مستحکم کرے۔