’’پاکستان نے ہندوستان کو دھول چٹا دی‘‘ ، نوائے وقت کی شہ سرخی یہی بنتی تھی، دنیا نے بھارت کی بات نہیں مانی: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) بھارت سے حالیہ جنگ اللہ کا انعام تھا، پاکستان کے عزت و وقار میں بہت اضافہ ہوا۔ پاکستان عالمی سطح پر بہت اوپر جائے گا، معیشت بہتر ہو گی۔ دوست ممالک کا اعتماد بڑھے گا۔ کچھ عرصہ کچھ مسلم ممالک کا رخ بھارت کی طرف تھا وہ اب واپس آئیں گے۔ حالیہ جنگ میں دنیا نے بھارت کی بات نہیں مانی۔ اس سے پہلے بھارت جھوٹ کا لبادہ اوڑھتا تھا اور جھوٹ کے سہارے سے ہی دنیا کو خود سے جوڑتا تھا اور پھر ہمیں پریشرائز کرتے تھے۔ لیکن اس بار اللہ کے فضل سے دنیا نے صرف پاکستان کی بات مانی کہ پاکستان سے زیادتی ہوئی ہے۔ پاک افواج نے جس طرح جوابی کارروائی کی دراصل انڈیا کو دھول چٹائی اور نوائے وقت کی شہ سرخی یہی بنتی تھی۔ "پاکستان نے ہندوستان کو دھول چٹا دی"۔ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے پاکستانی قوم کے جذبہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نور خان ائیر بیس پر میزائل گرا تو 500 لوگ اکٹھے ہو گئے۔ انہیں کوئی پروا ہی نہیں تھی۔ اس سے پہلے راولپنڈی میں ڈرون گرا تو لوگ ڈھول لے کر باہر آ گئے۔ یہ قوم مرنے سے بالکل نہیں ڈرتی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دنیا اسرائیلی بربریت کیخلاف متحد ہو جائے، بولیویا
غزہ کو امداد پہنچانے کیلئے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بولیویا کے صدر نے قابض اسرائیلی رژیم کی بربریت کیخلاف پوری دنیا کے متحد ہو جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ بولیویا کے صدر لوئس البرٹو آرس کاتاکورا نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں لوئس البرٹو آرس کاتاکورا کا کہنا تھا کہ ہم صمود فلوٹیلا کے خلاف حالیہ گھنٹوں میں انجام پانے والے وحشیانہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ تشدد کا یہ عمل، نیتن یاہو کے حکم سے انجام دیا گیا ہے کہ جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ انسانی وقار کی بھی توہین ہے۔
المیادین کے مطابق بولیویا کے صدر نے تاکید کی کہ ہم محاصرے، بھوک، قبضے اور نسل کشی کا شکار لوگوں کے خلاف، دنیا بھر کی آنکھوں کے سامنے انجام پانے والی سفاک نیتن یاہو کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بولیویا کے صدر نے تاکید کی کہ ہم عالمی برادری، کثیرالجہتی تنظیموں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی اسرائیل کی اس نئی بربریت کی مذمت کریں اور اس کے خلاف متحد ہو جائیں۔ بولیویا کے صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی جرائم پر خاموشی، ان جرائم میں شراکت ہے لہذا، آج، انسانیت کو، کسی بھی زمانے سے بڑھ کر، انصاف اور زندگی کے ساتھ آ کھڑا ہونا چاہیئے۔