Jang News:
2025-05-16@19:42:23 GMT

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

— فائل فوٹو

شہرِ قائد کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا مطلع ابھی ابر آلود ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ملک بھر میں آج سے منگل تک ہیٹ ویو کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو آج بھی برقرار

—فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو آج بھی برقرار رہے گی۔

محکمۂ موسمیات نے آج بالائی علاقوں میں بھی درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک بھر میں آج سے منگل تک ہیٹ ویو کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

گزشتہ روز دادو اور تربت میں درجۂ حرارت 48، ڈیرہ غازی خان میں 47، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں شدید گرمی؛ ہیٹ ویو برقرار، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو آج بھی برقرار
  • کراچی میں شدید گرمی، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں مئی کی پہلی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان
  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
  • محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی
  • پاکستان ہیٹ ویو کے نشانے پر، درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کا امکان
  • کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان