محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا پی سی ون تیار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا پی سی ون تیار کر لیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ اگلے بجٹ میں یہ سکیم شامل کرے گا۔
محکمہ آرکائیو حکام کے مطابق ای لائبریری منصوبے پر 93 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ میں جمع کرا دیا ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ اگلے بجٹ میں یہ سکیم شامل کرے گا۔ ای لائبریری کے تحت تمام کتب اور رسائل آن لائن کر دیئے جائیں گے، جس سے شہری آن لائن بھی کتابوں سے استفادہ کر سکیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میڈیکل کی تعلیم میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبا کیلئےخوشخبری
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے 5 فیصد میرٹ کو کم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کے لئے میریٹ میں 5 فیصد کی ایمنسٹی کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار کی رعایت دی گئی اور یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024–25 کے لیے دی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ آئندہ کسی داخلہ سیشن کے لیے مثال نہیں بنے گی اور میرٹ پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ 13 مئی 2025 کو کیا گیا تاکہ خالی نشستوں پر اہل امیدواروں کو موقع مل سکے۔