وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شہداء کے ورثاء کیلئے 1 کروڑ، زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ کے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی۔ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
انہوں نے سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوم تشکر منائیں اور شہدا کیلئے دعا کریں، اللّٰہ تعالیٰ نے جو فتح ہمیں دی ہے اس کامیابی کو ملک کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔
نریکنگ نیوز: پٹرولیم کی قیمت میں بھاری کمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے: وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے لیکن امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی۔78 ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔دوسری جانب تقریب میں راحت فتح علی خان ، سجاد علی، حدیقہ کیانی، عاطف اسلم اور کیفی خلیل سمیت نامور گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہو گیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے لیکن ہم امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے، سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔