وزیراعلیٰ سندھ کا شہداء کے ورثاء کیلئے 1 کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جبکہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
لاہور میں یوم تشکر پر ایوان وزیر اعلیٰ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرچم کشائی کی۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم نے متحد ہو کر مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوم تشکر منائیں اور شہدا کیلئے دعا کریں، اللّٰہ تعالیٰ نے جو فتح ہمیں دی ہے اس کامیابی کو ملک کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرچم کشائی کی مراد علی شاہ
پڑھیں:
ہائیکورٹ میں یوم آزادی تقریب، پہلی بار خاتون چیف جسٹس نے پرچم کشائی کی
لاہور (خبرنگار) 14 اگست کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ میں یوم آزادی کی پروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ کی عمارت پر قومی پرچم بلند کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ یہ پہلا موقع ہے لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کا اعزاز کسی خاتون چیف جسٹس کو حاصل ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جسٹس عالیہ نیلم نے کہا یہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ ہم اپنا 78واں یومِ آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کی ترقی قائداعظم کے ویژن کے مطابق اداروں کی کارکردگی سے جڑی ہوئی ہے، اور پنجاب کی عدلیہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ صوبہ بھر میں ماڈل کورٹس کے قیام کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جبکہ زیرالتواء مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، اس کے لیے لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں مخصوص بنچز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی "ہمارا ملک تاقیامت قائم و دائم رہے، انشاء اللہ"۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس جواد ظفر، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس طارق، ایڈیشنل رجسٹرار کاشف، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی سکیورٹی اویس ملک اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔