S-400 سسٹم کی تباہی چھپانے کی بھارتی کوشش ناکام، مودی کی تصویر پرانی نکلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے مؤثر ترین جواب نے بھارتی فوج کو جس ہزیمت سے دوچار کیا اس میں رافیل کے علاوہ روسی ساختہ S-400 سسٹم کی تباہی بھی شامل ہے۔
To negate the claim of PAF destruction of S400, S400 missile launcher was placed for a photo session behind #Modi when he was visiting the Udhampur AS.
— WarRoom Monitor (@warRoominsight) May 13, 2025
پاکستان کی جانب سے اس سسٹم کی تباہ ہونے کے دعویٰ کے ساتھ ثبوت بھی دنیا کے سامنے پیش کر دیے گئے تھے، تاہم بھارت اپنے نقصان کو نسبتاً کم ثابت کرنے کی کوشش میں S-400 سسٹم کی تباہی سے انکاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا‘، بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی
اس سلسلے میں بھارتی وزیر اعظم کی ایک تصویر زیر گردش ہے، جس میں انہیں ادھم پور میںS-400 سسٹم کے سامنے کھڑے دکھایا گیا ہے۔ مگر اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ یہ 2019 کی ایک پرانی تصویر ہے۔
اس بات کو اس وقت بھی تقویت ملی جب جو معروف بھارتی صحافی شیو ارور کی جانب سے اس سسٹم کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے، اور جس میں دھوکا دینے کی کوشش کی گئی کہ جیسے یہ حالیہ تصویر ہو، مگر صارفین جلد ہی بھانپ گئے کہ یہ تصویر پہلے پہلے 2019 میں پوسٹ کی گئی تھی۔
I was the one guy who was taking PAF claims of attacking S400 radars with 1k pinches of salt but now I believe they were right. First Modi photo session with incomplete S400 and now this guy posting 6 years old pic is confirming https://t.co/LzBVJJcTuP pic.twitter.com/nbOqTUqTfv
— Jah Bakht Bahadur (@Saheb_GHQ) May 13, 2025
مودی کی اس تصویر کے پرانے ہونے کے انکشاف کے بعد بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے، اور عوام S-400 سسٹم کی تباہی کو چھپانے کی حکومتی کوششوں کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
S-400 سسٹم کے سامنے کھڑے مودی کی اس تصویر کو بھارت دفاعی صلاحیتوں کے لیے ایک بڑے دھچکے کے علامتی اعتراف کے طور پر تعبیر کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
S-400 سسٹم ادھم پور پرانی تصویر مودیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ادھم پور پرانی تصویر سسٹم کی تباہی
پڑھیں:
بھارتی فلم شعلے کو 50 برس بعد اصل اختتام کے ساتھ سامنے لانے کی تیاری، کب ریلیز ہورہی ہے؟
بھارتی سینما کی تاریخ ساز فلم شعلے ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہی ہے۔ دھرمیندر اور امیتابھ بچن کی لازوال اداکاری سے مزین اس کلاسک فلم کو 4K ریماسٹرڈ ورژن میں اُس کے اصل اختتام کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا، جو ناظرین نے گزشتہ پچاس برسوں میں کبھی نہیں دیکھا۔
فلم کی یہ خصوصی ریلیز اٹلی کے شہر بولونیا میں ہونے والے معروف سینما ریتروویٹو فیسٹیول میں عالمی پریمیئر کے بعد بھارت میں اس کی ’ہوم کمنگ‘ سمجھی جا رہی ہے۔ سپی فلمز کے مطابق ’شعلے دی فائنل کٹ‘ کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں 12 دسمبر 2025 کو پیش کیا جائے گا، جو فلم کے 50 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگار تقریب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
ریلیز کی تاریخ دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ کے صرف چار دن بعد مقرر کی گئی ہے، جس نے مداحوں کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دھرمیندر حال ہی میں سانس کی تکلیف کے باعث زیرِ علاج رہے ہیں، اور شائقین اس موقع کو اُن کی طویل فنی خدمات کو خراجِ تحسین قرار دے رہے ہیں۔
سپی فلمز نے سوشل میڈیا پر فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے، جس میں ریماسٹرڈ ورژن کی ریلیز کا اعلان شامل ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق شائقین اس تاریخی فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’شعلے‘ کی گولڈن جوبلی: فلم کے وہ چھوٹے کردار جو امر ہو گئے؟
1975 میں ریلیز ہونے والی شعلے کے سینما ورژن میں دکھایا گیا تھا کہ سابق پولیس افسر ٹھاکر بلدیوسنگھ (سنجیو کمار) ڈاکو گبر سنگھ (امجد خان) کو زخمی کرنے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔ تاہم فلم کے اصل ورژن میں ٹھاکر، گبر کو ایک بلندی سے نیچے دھکیل دیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ ایک بڑے کیل پر گر کر ہلاک ہو جاتا ہے۔
فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) کے پاس بھیجے جانے پر اس انجام کو انتہائی تشدد آمیز قرار دیتے ہوئے تبدیلی کی تجویز دی گئی۔ فلم ساز اگرچہ اس فیصلے سے متفق نہیں تھے، تاہم بالآخر سینسر بورڈ کے اعتراض پر اختتام دوبارہ فلمایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیتابھ بچن شعلے ؎بالی ووڈ فلم شعلے فلم شعلے ری ریلیز