بیلٹ اینڈ روڈ “بین الاقوامی تعاون پراعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بیلٹ اینڈ روڈ “بین الاقوامی تعاون پراعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون پر اعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کا 2025 کےلیے اجلاس چین کے صوبہ زےجیانگ کے شہرننگ بو میں منعقد ہوا۔
جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے عالمی ترقی میں استحکام پیدا کیا ہے اور یہ عالمی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ موجودہ صورتحال میں، ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترک تعمیر کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چھاؤ شو نے کہا کہ فی الحال، چین 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں،بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کا چین کی بیرونی تجارت میں حصہ 51.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اروناچل پردیش کے معاملے پر چین کی حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار لیکن آج پھر ہاتھ ہونے کا خدشہ پاکستان نے امریکا کو زیرو ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی مار-اے-لاگو معاہدے “کی غلط فہمی سے امریکی نجات کا راستہ کہاں ہے ؟ پارٹی کا طرز عمل حکمراں جماعت کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے، چینی صدر چین کا امریکہ سے 232 ٹیرف اقدامات کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے ہو گا،چینی وزارت خارجہذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیلٹ اینڈ روڈ
پڑھیں:
صدر مملکت کو 4 ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد سفارت پیش
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 4 ممالک کے سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔
ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: سعودی شہزادی ریما کے وہ اقدامات جو عالمی سفارتکاری کو نیا رخ دے رہے ہیں
صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہاکہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر نے ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، دفاع اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہاکہ ماریشس کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات مشترکہ ورثے اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
صدر زرداری کی ڈنمارک کی سفیر مایا مورٹینسن سے بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں تجارت، زراعت، ڈیری، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
صدر مملکت نے ڈنمارک کی پاکستان کے گرین ٹرانزیشن اور موسمیاتی تغیر کے ایجنڈے کی حمایت کو سراہا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الذابی سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت، سلامتی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: نابینا سفارتکار صائمہ سلیم کا اقوام متحدہ میں خطاب، ایک ایک حیران کُن لمحہ
صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور امارات کے تاریخی تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ امن و خوشحالی کے جذبے پر قائم ہیں۔
صدر نے چاروں سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتیاں دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسناد سفارت آصف زرداری صدر مملکت گارڈ آف آنر وی نیوز