نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے، اس کا سیاسی حل تلاش کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے، کسان کو تباہی سے نکالنے کیلیے نمائشی نہیں مستقل اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ کشمکش میں نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور ایران بااعتماد دوست بن رہے ہیں، لہذا افغانستان کو بھی اس میں حصہ بننا ہوگا، سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے، اس کا سیاسی حل تلاش کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے، کسان کو تباہی سے نکالنے کیلیے نمائشی نہیں مستقل اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل

طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔

حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔

چوہدری نثار نے کہا تھا کہ میں اپنی سیاسی لائن نواز شریف سے جدا کرنے والا ہوں تو میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نواز شریف کا مجھ پر کوئی قرض نہیں ہے، میرا ان پر، ان کے خاندان اور ان کی جماعت پر قرض ہے۔ اب اگر کوئی کہتا ہے کہ آپ علیحدہ ہو جائیں تو میں انہیں کہتا ہوں کہ یہ علاقہ جواب دے گا کہ کس کو بس کرنا چاہیے اور کس کو کام جاری رکھنا چاہیے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صاحب کو بس یاد کروانا تھا pic.twitter.com/rAEpPEn85t

— ???????????????????????? ???????????????????? (@MohsinKamalPMLN) June 29, 2025

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان 34 برس تک مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے اور اس دوران وفاق میں اہم وزارتوں پر بھی فائز رہے۔ لیکن 2017 میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے باعث انہوں نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد پی ٹی آئی نے چوہدری نثار کو آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ پی ٹیا ٓئی میں شمولیت اختیار کر لیں لیکن لیکن انہوں نے شمولیت سے انکار کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چوہدری نثار چوہدری نثار شہباز شریف ملاقات شہباز شریف مسلم لیگ ن نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • شریف خاندان کے نام سے پنجاب میں کتنے منصوبے شروع کیے گئے ہیں؟
  • کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی معمہ بن گئی، گرفتاریوں کے بعد پولیس کی پُراسرار خاموشی
  • آج کا سیاسی ماحول ہندوستانی جمہوریت کیلئے مناسب نہیں ہے، نائب صدر
  • چوہدری نثار ماضی میں ن لیگ کے بارے میں کیا کہتے رہے؟
  • شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل
  • شہباز شریف، چوہدری نثار ملاقات، نئی سیاسی قیاس آرائیوں کا جنم
  • فلسطینی کربلا جیسی آزمائش اور مصائب سے دوچار ہیں‘لیاقت بلوچ
  • سیاسی عزائم کیلیے مودی کا خلائی تماشہ: نام نہاد سائنسی ترقی اور کرائے کی نشست کی نمائش
  • امریکا‘ اسرائیل غزہ اور ایران سے مزاحمت پر سٹپٹا گئے‘ لیاقت بلوچ
  • سیاست بند گلی میں ہے اور اسٹیبلشمنٹ قدم بہ قدم اپنے اہداف پر گرفت مضبوط کررہی ہے