امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کا غلط استعمال کیا ہے، چینی وزارت خا رجہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کا غلط استعمال کیا ہے، چینی وزارت خا رجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چینی کمپنی ہوا وے کی تیار کردہ شنگ تھنگ چپس کو امریکہ کے برآمدی کنرول کی خلاف ورزی قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کر کے درآمدی کنڑول اور “لانگ آرم دائرہ اختیار” کا غلط استعمال کیا ہے اور یہ بے بنیاد اقدام چینی ساختہ چپس اور مصنوعی ذہانت کی صنعت پر پابندی اور دباؤ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل مارکیٹ کے اصولوں کے خلاف ہے اور عالمی صنعتی چین کے استحکام کو خراب کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام چینی کاروباری اداروں کے جائز مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ۔چین اس عمل کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اسےکبھی قبول نہیں کرے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تحفظ پسندی اور یکطرفہ پسندی کی غلطیوں کو فوراً درست کرے اور چین کے ٹیکنالوجی کے کاروباری اداروں اور مصنوعی ذہانت کی صنعت پر دباؤ ڈالنا بند کرے۔انہوں نے کہا کہ چین اپنی ترقی کے حقوق اور چینی کاروباری اداروں کے جائز مفادات کے تحفظ کرنے کے لیے مضبوط اقدامات کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی ای پی اے میں چین کی شمولیت سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ڈی ای پی اے میں چین کی شمولیت سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت خصوصی افراد مشکلات پر قابو پاکر اپنے خوابوں کی جستجو جاری رکھیں ، چینی صدر چین-فرانس اعلیٰ سطح اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ کے دسویں اجلاس کا انعقاد بیلٹ اینڈ روڈ “بین الاقوامی تعاون پراعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار لیکن آج پھر ہاتھ ہونے کا خدشہ پاکستان نے امریکا کو زیرو ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
میڈیا وفد کا دورہ چین‘ تاریخی مقامات‘ متعدد اداروں کا وزٹ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چین کے 12 روزہ مطالعاتی دورہ پر گیا ہوا 16 رکنی میڈیا وفد کامیاب دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ روزنامہ نوائے وقت کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، پرنٹ میڈیا، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد، یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، دانشور اور تھنک ٹینک وفد میں شامل تھے۔ بیجنگ پہنچنے پر چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستانی فود کا استقبال کیا۔ وفد بیجنگ میں کلین انرجی ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور چائنا انٹرنیشنل کمیونیکیشن گروپ کے میڈیا اور تھنک ٹینک کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے بیجنگ میں بادلنگ کے مقام سے عظیم دیوار چین کا نظارہ بھی کیا اور بیجنگ سائنس سینٹر کے سینٹرل ایکسز ایگزی بیشن ہال کا مطالعاتی دورہ کیا۔ بعدازاں وفد نے BAIC Xiangye Super Factory کا وزٹ کیا۔چین کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر Chongqing میں زائی شینگ ٹیکنالوجی کمپنی جیان ایکو سمارٹ گیلری، بایوفوک کسٹم میوزیم، ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل کمیونیکشن آرگنائزیشن، بی آر آئی جرنلسٹ سٹیشن، ان لینڈ انٹرنیشنل لاجسٹک حب ایگزی بیشن سینٹر سیکیو کے قدیمی شہر، دیناگے منفرد ترین انڈر واٹر میوزیم، اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز اور سٹی ریسیپشن ہال کا دورہ کیا۔ کاشغر میں وفد نے کاشغر کے قدیم، تاریخی اور منفرد ثقافتی شہر کا دورہ کیا اور صبح کے وقت شہر کا دروازہ کھلنے کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔ وفد نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ کا بھی دورہ کیا جہاں مسجد کے امام نے بریفنگ دی۔ وفد کے ارکان نے مسجد میں نوافل ادا کئے۔ وفد کو کاشغر کے قدیم تاریخی شہر کے ثقافتی ورثہ کی حفاظت اور رینوولیشن کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو کاشغر کے بزنس سینٹر کے فری ٹریڈ زون، کراس بارڈر ای کامرس امپورٹ ایکسپورٹ اینڈ ٹریڈ سینٹر اور گلوبل ٹریڈ گروپ کا دورہ کرایا گیا۔کاشغر کے پریفیکچر ہاسپٹل آف ٹریڈیشنل چائینز میڈیسن کے دورے کے دوران وفد کے ارکان کو چین کے روایتی طریقہ علاج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفد نے کمیونٹی ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ وفد نے ’’مہمانان خصوصی‘‘ کے طور پر دوسرے ’’کاشی کپ‘‘ انٹرنیشنل یوتھ فٹ بال انوی ٹیشن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ارمچی میں وفد نے سنکیانگ ایگزیبیشن آن کاؤنٹرٹیررازم اینڈ ڈی ریڈیکلائزیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں وفد کو چین میں پچھلے چند عشروں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ مطالعاتی دورے کا نقطہ عروج 2025ء کے چائنا، یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت تھی جس میں 60 سے زیادہ ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت گرین پاکستان انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پراجیکٹس میجر جنرل شاہد نذیر (ریٹائرڈ) ہلال امتیاز کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کے وفد سے مل کر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کرنل (ریٹائرڈ) ندیم قادری کو بی آر آئی کے تحت سی پیک پر تحقیقی مضامین میں معاونت کیلئے اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔وفد نے پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا۔ سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے تحت اسلامی اور قرآنی تعلیمات کی فراہمی کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ وفد نے ہائی ٹیک پلانٹ فیکٹری کا دورہ کیا اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے زراعت کے شعبہ میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔نوائے وقت کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری نے مطالعاتی دورے کے شاندار انتظامات پر چینی حکومت کی تعریف کی اور اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے اتاشی یانگ تاؤفی اور سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس آف چائنا کے ارکان نے دورے کے دوران وفد کو ہر ممکن سہولت پہنچائی اور دورے کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چین ترقی کا رول ماڈل ہے اور چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی ترقی نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ کرنل قادری نے دورہ کے لئے سہولت کی فراہمی پر ایم ڈی نوائے وقت رمیزہ مجید نظامی کا شکریہ ادا کیا۔