بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بیرسٹر گوہر — فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
علیمہ خان نے کہا عمران خان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
حالیہ پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ پاکستان کو اللّٰہ نے کامیابی عطا کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ پاکستان میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کےلیے بہتر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں ’’انشااللہ‘‘ کہا ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر رکھی ہے۔ شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کرنے بھی آئے۔