گورنر سندھ نے 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)گورنر سندھ نے نو مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں خوشی کے موقع پر جو معصوم شکار ہوئے انہیں معاف کردیا جائے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح اور یوم تشکر پر مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں، انہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھارت کو ایک ہی جواب دیا، کلمے کے نام پر بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان پر ہم سب ایک قوم ہیں، پوری قوم کا جذبہ افواج پاکستان کے ساتھ شامل رہا، افواج پاکستان نے وہ جواب دیا کہ دشمنوں کے دانت کھٹے کردیئے، شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام لگا کر تحقیقات کے بجائے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، ہم ہندوستانی قوم کے خلاف نہیں، انتہا پسند ہندو مودی کے خلاف ہیں، مودی نے مساجد کو شہید کیا لیکن ہم نے مندروں کو نقصان نہیں پہنچایا، ہماری حکومت اور فوج نے صبر کا دامن چھوڑا نہ ہی امن کا، ہم امن پسند لوگ ہیں، یہ ثابت کرکے دکھادیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیز فائر کے بعد بھی حیدرآباد دکن میں کراچی کے نام سے بیکری کو جلایا گیا، کراچی میں بھی انڈیا کے نام کی دکانیں ہیں لیکن ہم نے ان کے خلاف کچھ نہیں کیا، ہم امن پسند قوم ہیں یہ پاکستانی قوم نے اپنے عمل سے ثابت کرکے دکھایا، آج پوری پاکستانی قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پوری قوم آج فتح کا جشن منارہی ہے، ہمیشہ مزار قائد پر آکر دعا کرتے ہیں کہ ملک کے مسائل حل ہوں، آج ہم اظہار تشکر کیلئے مزار قائد پر جمع ہوئے ہیں، آج مزار پر حاضری میں مجھے فخر محسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور قوم کو دنیا میں رسوا کروایا، پی ٹی آئی کے چند لوگ بیرونی سازش کے شکار اور کچھ اس میں شامل ہوئے، کچھ نے معصومیت میں آکر ایسے لوگوں کا ساتھ دیا، 9 مئی کے معصوم افراد کو رہا کیا جائے، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں عام معافی دے دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ،بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ،بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں ملکی قیادت اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار تشکر کی تقریبات قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت نیا مالی سال کا بجٹ ، ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب، گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور،افسران پر اپنے و اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ عام معافی

پڑھیں:

بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے: گورنر سندھ  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان اور پاکستانیوں پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے 6 طیارے ہی نہیں گرائے تمہیں دنیا میں رسوا بھی کیا، آج نریندر مودی کو بتا دیا ہم کتنا بارود رکھ کر بیٹھے ہیں۔چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا آج آتش بازی میں بازی لے گئے، آج بھارت کو بھی پتہ چل گیا آتش بازی آتش فشانی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا
  • حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
  • باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا
  • معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا، گورنر سندھ
  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
  • یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے: گورنر سندھ
  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری
  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ
  • بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے: گورنر سندھ  
  • یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے، گورنر سندھ