کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور قومی سطح پر یوم تشکر منانے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔ ترجمان عبدالرشید چنا کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب نیو سیکریٹریٹ کے آنگن میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری اور اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے، ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور پوری قوم کو اپنے سپوتوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کا جذبہ حب الوطنی قابلِ تقلید ہے، وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے اور عوام ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ کے نوجوان ملکی دفاع میں ہر اول دستہ ہیں۔ ہمیں دشمن کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے اور پوری قوم متحد ہے۔ سندھ حکومت ہر محاذ پر وطن کے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے، سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ ملیر کینٹ میں یادگارِ شہداء پر حاضری دیکر خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کا ایجنڈا بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح اور قومی اتحاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے نتیجے میں سندھ کے سات سپوت شہید ہوئے جن میں پاک فضائیہ کے چھ جوان بھولاری میں اور ایک شہری مختیار لغاری گھوٹکی میں شہید ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی میں کام جاری ہے، وفاق کے ساتھ بھی اجلاس ہو رہے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود صوبے کے عوام کے لیے بہتر بجٹ پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صاف پانی، نکاسی آب، سولر انرجی، تعلیم، صحت، اور سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کو بجٹ میں ترجیح دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سے شکوہ کیا کہ سنہ 2013 سے اب تک سندھ کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے جیسے منصوبے صرف خانہ پُری نہیں بلکہ مکمل پلان کے ساتھ مکمل کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ موٹروے منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے ایک سال بعد نام مانگا تھا ، ہم نے 24 گھنٹوں میں نام دے دیا۔ تاہم باقی صوبے کس حد تک سنجیدہ ہیں اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی میں ملازمتوں کا اعلان، درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف