معرکہ بنیان مرصوص قومی سلامتی کے لیے قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں، مریم نواز شریف
جمعے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیاگیا، پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے آپریشن’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سی ایم لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ فیز ٹو کی کامیابی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا غرور فضاؤں میں راکھ ہوگیا، مریم نواز کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے، پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ جانوں کے نذرانے دے کر وطن عزیز کو محفوظ رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر حنیف عباسی کی ملاقات میں بلٹ ٹرین، جدید ریلوے نیٹ ورک اور تعلیمی اسکیموں پر تبادلہ خیال۔
آپریشن "بنیان مرصوص" پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین۔ pic.
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 16, 2025
مریم نواز نے کہا کہ آج کا پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کا حل صرف سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور ترقیاتی تسلسل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں، بلٹ ٹرین اور جدید ریلوے نیٹ ورک سہولت سمیت معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
’مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے‘وفاقی وزیرحنیف عباسی نے کہاکہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف پنجاب کے نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں –
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پنجاب حنیف عباسی ریلوے مریم نواز وزیراعلی وفاقی وزیرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان حنیف عباسی ریلوے مریم نواز وزیراعلی وفاقی وزیر مریم نواز شریف بنیان مرصوص قومی سلامتی وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا
پڑھیں:
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے بھی دعا کی گئی۔
خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل بچوں، بزرگوں اور بیمار وں سمیت 38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا