وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں دفترِ خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور دفترِ خارجہ کے حکام سے ان کا تعارف کروایا۔
بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزمات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے: برطانوی وزیر خارجہڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا،
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، ملاقات میں جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال، جنگ بندی کے بعد کی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کارروائیاں پاکستان کی خود مختاری اور اقوامِ متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنگ بندی کے اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔