فیصل آباد جڑانوالہ موٹر وے ایم تھری پربائیس ویلر ٹرالے اور مزدہ میں تصادم تین افراد جان بحق۔
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)فیصل آباد جڑانوالہ موٹر وے ایم تھری پربائیس ویلر ٹرالے اور مزدہ میں تصادم تین افراد جان بحق ہو گئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد: جڑانوالہ موٹر وے ایم تھری پر ٹریفک حادثہ ہو ا بائیس ویلر ٹرالے اور مزدہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جان بحق ہو گئے ،جاں بحق افراد کے نام-اعظم ولد خدا بخش عمر45 سال (مردہ)رہائشی بہاولپور، فرمان علی ولد باغ علی عمر 45 سال (مردہ)رہائشی لاہور،ار زمان ولد باغ علی عمر 48(مردہ)رہائشی ملتان شامل ہیں ۔
حادثے کے باعث مزدہ کا آئل لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ضروری کارروائی کے بعد تینوں افراد کی لاشوں کو موقع پر موجود موٹروے پولیس کے حوالے کر دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری
لاہور(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کیلئے4 ارب روپے کے قرض کی منظوری دیدی۔لیسکو نے 4ارب کے قرض سے1لاکھ 30ہزارمیٹرز کی خریداری شروع کردی، سنگل، تھری فیز اور اے ایم آئی ایل ٹی اورایچ ٹی میٹرز کی خریداری کی جائیگی۔
بجلی چوری والے علاقوں میں 32 ہزارسنگل فیز میٹرز کی تنصیب کی جائیگی، ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر7ہزار تھری فیز کنکشنز بھی سمارٹ میٹرزپرمنتقل ہوں گے۔