عتیقہ اوڈھو کے ’محبت کے سفیر‘ بیان پر مشی خان اور رابعہ کلثوم کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر ساتھی اداکاراؤں مشی خان اور رابعہ کلثوم کا ردعمل سامنے آگیا۔
عتیقہ اوڈھو نے ایک حالیہ پروگرام میں پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے فنکاروں کو "محبت کے سفیر" قرار دیا تھا جس پر شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کا مقصد جنگ یا تنازع میں فریق بننا نہیں بلکہ امن و محبت کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں‘۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے فنکاروں سے نفرت انگیز بیانات سے گریز کی اپیل بھی کی۔
View this post on InstagramA post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
سینئر اداکار کے اس بیان پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فنکار جو اپنے ملک کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے، ان کے لیے "سافٹ امیج" محض ایک بہانہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فنکاروں پر اپنے وطن کے لیے بولنے کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
اداکارہ مشی خان نے بھی عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ان پر تنقید کرتے ہوئے اسے "غیر سنجیدہ" قرار دیا۔ مشی کا کہنا تھا کہ جنگی حالات میں خاموشی ناقابل قبول ہے اور فنکاروں کو اپنے وطن کے لیے کھل کر بولنا چاہیے۔
View this post on InstagramA post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی عتیقہ اوڈھو کے مؤقف کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
افغان فنکارہ کے انوکھے فن پارے، دنیا کو پاکستان سے محبت اور خواتین کی خودمختاری کا پیغام
رپورٹ: سعید وزیر
پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں