پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کے کردار اور ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جب ڈاکٹر یا وکیل کسی دوسرے ملک میں جا کر کام کرتے ہیں تو ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا، لیکن جب کوئی اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنکاروں کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کیونکہ وہ محبت اور امن کے سفیر ہوتے ہیں۔

پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بھارت کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پہلگام حملے کے الزامات پاکستان پر نہیں لگانے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سالمیت اور دفاع کی خاطر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور پاک فوج کی بہادرانہ کارروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

عتیقہ اوڈھو نے زور دیا کہ فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات کو جنگوں اور تنازعات میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے کیریئر کی ترقی کے لیے کسی دوسرے ملک میں کام کریں اور یہ ایک عام رواج ہے۔

انہوں نے فنکاروں، موسیقاروں، لکھاریوں اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ جنگوں اور تنازعات کا حصہ نہ بنیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو محبت اور امن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے استعمال کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے: مریم نواز

مریم نواز — فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج پاکستان اقوام عالم میں سر بلند ہے اور معاشی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسی بے مثال سر زمین عطا کرنے، آزاد سر زمین میں باوقار زندگی گزارنے کا موقع ملنے پر اللّٰہ کریم کا شکر بجا لاتے ہیں۔ الحمد للّٰہ رب العالمین، قوم کو 78واں یوم آزادی مبارک ہو۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے پر بے حد فخر ہے، شکر ادا کرتے ہیں۔ معرکہ حق میں کامیابی سے سرفراز ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے۔ پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے، پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم آزادی پر علامہ اقبال، قائداعظم اور ان کے رفقا کار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم آزادی کا دن مناتے ہوئے لاکھوں شہداء کو کیسے بھول سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنا احتساب کرنا ہوگا، پاکستان نے ہمیں عزت اور آزادی دی ہم نے ملک کو کیا دیا؟ 

ان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ قوم جاگ رہی ہے، سرحدوں پر جوان جاگ رہے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت چین سے نہیں بیٹھے گا، مقابلہ کرنے کیلئے ایشین ٹائیگر بننا پڑے گا، ایس ایم تنویر
  • بھارت چین سے نہیں بیٹھے گا، مقابلہ کرنے کیلئے ایشین ٹائیگر بننا پڑے گا: ایس ایم تنویر
  • اقتدار میں رہنے کیلئے بی جے پی کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، ملکارجن کھرگے
  • روشنیوں کے پیچھے چھپے زخم، اداکارہ سنگیتا کی زندگی کے تلخ انکشافات
  • پاکستان اورجزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
  • عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ قاضی نادر
  • شہدا ہمارا فخر، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، مریم نواز شریف
  • پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے: مریم نواز
  • اداکارہ حبا علی خان کا شکوہ خواتین کو آج بھی مردوں جیسی آزادی میسر نہیں
  • ابوظبی میں یومِ آزادیٔ پاکستان  کی شان دار تقریب، ہزاروں افراد نے جشن منایا