نور بخاری اور عون چودھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری اور عون چوہدھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔
پوسٹ میں نور نے قرآنی آیت "فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ" کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں "دعا زہرہ" کے نام سے ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی کے اچھے نصیب، صحت اور نیکی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
View this post on InstagramA post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari)
واضح رہے کہ نور بخاری اور عون چوہدھری اب چار بچوں کی والدین ہیں، جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
نور بخاری نے چند سال قبل مذہب کے خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ خود کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی روحانی شاگرد بھی کہتی ہیں۔ عمرہ کے دوران ان کی بشریٰ بی بی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار
قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔ قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔ قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے باہمی رنجش کے باعث لڑکی کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمان نے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کیلئے پولیس کو گمراہ کن اطلاع دی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔