قومی سلامتی کیلئے پالیمان کایک زبان ہونا خوش آئند ہے: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی سلامتی کے لئے پارلیمان کا ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔
صدر ن لیگ کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر کے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کے لئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا جبکہ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔
علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے. بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کا خیر مقدم کیا. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا،عمران خان کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے بھی کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی.(جاری ہے)
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کی تردید کرتا ہوں، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے، ہماری پارٹی میں اندرونی سطح پر باتیں بھی ہوتی ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں، عمران خان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی.
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ڈیل نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی، عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل نہیں اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لیے جاری کردہ نئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نام کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کیا گیا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فراہم کی گئیپہلی فہرست میں علی امین گنڈا پور، فردوس شمیم نقوی، رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اسامہ حمزہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام شامل تھے نئی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوا دی گئی، اڈیالہ جیل حکام کو واضح کیا گیا کہ پہلی فہرست کو منسوخ سمجھا جائے.